المبشرات

by Other Authors

Page 215 of 309

المبشرات — Page 215

۲۳۱ ایک ڈوگرہ سردار راجہ گلاب سنگھ کے ہاتھ فروخت کر دی اور چالیس لاکھ نفوس بھیڑ بکریوں کی طرح غلام بننے پر مجبور ہو گئے۔انسانیت کی اس شرمناک تجارت کی توثیق کے لئے ایک تحریری معاہدہ نامہ بھی ہوا جسے "میثاق امرت سرکے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت امام جماعت احمدیہ کو مظلوموں اور بے کسوں کے لئے ایک مضطرب اور حساس دل عطا فرمایا ہے۔حضور اوائل خلافت میں کئی بار کشمیر تشریف لے گئے اور ہر دفعہ کشمیریوں کی اندوہناک حالت پر افسردہ خاطر ہو کر لوٹے حزن و غم کا ہے طوفان حضور کے دل و دماغ میں پوری طرح موجزن تھا کہ اپر مال ۱۹۳۰ء میں ریاستی جبر و تشدد کا ایک نہایت تاریک دور شروع ہوا جبکہ کشمیر کے ڈوگرہ حکام نے ریاست کے بتیس لاکھ مسلمانوں کو بالکل بے دست و پا کر کے ان کے دین و مذہب میں صریح مداخلت شروع کردی ڈوگرہ راج کی ان چیرہ دستیوں کا بے نقاب ہونا ہی تھا کہ حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ( جو پہلے سے کشمیریوں کی غلامانہ کیفیت کو بدلنے اور ان کو انسانی حقوق دلانے کا پختہ عزم کر چکے تھے۔اور مناسب موقعہ کی انتظار میں تھے یکا یک میدان عمل میں آگئے اور مسلم زعما کو ایک زور دار مضمون کے ذریعہ سے توجہ دلائی کہ وہ فورا ایک کا نفرنس بلا کر اس سوال پر غور کریں کہ کشمیر کے باشندوں کو جائز حقوق کیسے دلائے جاسکتے ہیں کہ اس مخلصانہ اپیل نے ملک کے طول و عرض میں زلزلہ پیدا کر دیا اور مسلمانوں کے مشہور لیڈر جن میں شاعر مشرق سر محمد اقبال۔نواب صاحب کنج پوره سر ذوالفقار علی خان خان بہادر شیخ رحیم بخش صاحب ریٹائر ڈش بھی۔سید بھی شاہ ایڈوکیٹ خواجہ حسن نظامی سید حبیب مدیر اخبار سیاست مولنا حسرت موہانی له انقلاب ۶ ارجون السه ۶ و الفضل و ارجون را