المبشرات — Page 100
کو آرام سے سن رہے ہیں لیکنے چند منٹ ہی تبلیغ کی تھی کہ اس لمبی گیلری کے ایک کنارہ پر سے ایک آواز آئی جو گیلری کے ملحقہ کمرے میں سے آتی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔چنانچہ میں گیلری کے اس سرے تک گیا جس کے پاس وہ کمرہ تھا جہاں سے آواز آئی تھی میرے ساتھ میرا ایک لڑکا بھی گیا ہے۔جو غالبیا ئی کثر مرزا منوارہ ہے جب میں گیلری کے دوسرے سرے تک پہنچا تو اس کے پہلو کے مکرہ میں سے چند مشائخ جنہوں نے مشائخین کا لباس پہنا ہو ا تھا۔اور جن کی ساری طریہ وظیفہ پڑھنے والے مشائخین کی سی تھی باہر نکل آئے بڑے بڑے مجھے انہوں نے پہنے ہوئے ہیں اور بڑی بڑی داڑھیاں ہیں ان میں سے جو سردار معلوم ہوتا ہے اس نے میرے ساتھ مصافحہ بھی کیا لیکن مصافحہ کر کے پھر اس نے میرا ہاتھ چھوڑا نہیں بلکہ میرا ہاتھ پکڑے رکھا۔سرے علماء جو اس کے ساتھ ہیں انہوں نے میرے گرد گھیرا ڈال لیا اور بعض نے میری کمر کے پیچھے سے ہاتھ ڈال کے اور ہاتھ کو لمبا کر کے مجھے اپنے بازو کی گرفت میں لے لیا اور پھر میری قمیص کے نیچے سے ہاتھ ڈال کر میرے ننگے جسم کے ساتھ اپنی انگلیاں پیوست کر دیں ان انگلیوں کے ناخن بڑھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اس وقت پینے سمجھا کہ مشائخ کے سردار نے میرا ہا تھے اس لئے پکڑے رکھا تھا کہ میں کہیں چلا نہ جاؤں۔اور اس کے دوسرے ساتھیوں نے میری کمر کے گرد اس لئے ہاتھ پیوست کر دیئے ہیں تاکہ مجھے گرفت میں لے آئیں اور مجھے جسمانی وکے پہنچائیں۔چنانچہ انہوں نے اس طرح بات شروع کی کہ ہاں بتائیے خدا تعالٰی نے جب موسی کو بھیجا تو ان کو ایک طاقت بخشی اور جب مسیح علیہ السلام کو بھیجا تو ان کو ایک طاقت بخشی اور جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا تو ان کو ایک طاقت بخشی۔آپ کو خدا تعالے نے کیا طاقت بخشی ہے جب مشائخین کے سردار نے یہ بات کی تو از