المبشرات — Page 51
21 و مضمون ادا ہو گا اور ممکن ہے پھر بھی کوئی خامی رہ جائے پس ایسے مواقع پر جب احتمال در اعمال صورت میں اللہ تعالی کوئی بات بتانا چاہتا ہو اور الفاظ سے زیادہ بہتر اور موثر پیرایہ میں قلیل سے قلیل وقت میں کوئی بات اپنے بندہ پر ظاہر کرنا چاہتا ہو تو اس وقت اللہ رقہ تصویری زبان میں وحی نازل کرتا ہے ایک نظارہ آنکھوں کے سامنے پھرا دیتا ہے اور اس طرح وہ باتیں جو دس میں فقروں کی محتاط ہوتی ہیں آن کی آن میں انسان پر منکشف ہو جاتی ہیں۔اس طرح تصویری زبان میں وحی نازل کرنے کے اور بھی کئی فوائد ہوتے ہیں مثلاً بعض دفعہ کسی مومن بندے کی استعمالت قلب مد نظر ہوتی ہے جس کے ماتحت اللہ تعالیٰ کلام کی بجائے تصویری بیات اختیار کر لیتا ہے فرض کرو اللہ تعالیٰ یہ مضمون بیان کرنا چاہتا ہے کہ گھبراؤ نہیں دین کو تقویت حاصل ہو جائے گی اور نبی کا ایک مرید ایسا ہے جس کا نام عبد القوی ہے تو اللہ تعالیٰ رویا یا کشف کی سیاست میں عبد القوی اُس کو دکھا دے گا۔اب یہ ظاہر ہے کہ عبد القوی کو دکھانے سے گو یہ مضمون بھی بیان ہو گیا کہ دین کو تقویت حاصل ہوگی مگر ساتھ ہی عبد القوی کا دل بھی خوش ہو جائے گا کہ میں بھی اپنے نبی کی خواب میں آگیا ہوں" پس تصویری زبان میں وحی کا نزول ہے فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے کئی اغراض ہوتے ہیں اور کئی فوائد ہوتے ہیں جن کو خدا تعالیٰ زائد طور پر ظاہر کرنا چاہتا ہے بے شک وہ فوائد مقصود بالذات نہیں ہوتے صرف ضمنی ہوتے ہیں مگر بہر حال وہ ضمنی فوائد تصویری زبان 52525