المبشرات

by Other Authors

Page 93 of 309

المبشرات — Page 93

Suit دکھا دئیے جاتے ہیں۔اس لئے اس پر تعجب نہیں کرنا چاہیے بہر حال وہ جہاز چھوٹے سے پانی میں کھڑا ہے یا یوں سمجھ لو کہ جب کنارے پر جہازہ آ لگتا ہے تو جس طرح اُس کے آگے چھوٹا چھوٹا پانی ہوتا ہے اسی طرح کردیا میں مجھے وہ پانی نظر آتا ہے جہاں جہاز کھڑا ہے وہاں تو کچھے زیادہ پانی ہوگا۔مگر جہاں اس جہاز سے اُترتے ہیں وہاں ٹخنوں ٹخنوں تک پانی ہے چند گز تک تو پانی چلتا چلا جاتا ہے مگر آگے ایک بڑی سی دری بچھی ہے اور وہ دری بھی سہتر کچھ نیلا ہٹ رکھتی ہوئی ہے جیسے نہایت گہر ا سبز رنگ ہوتا ہے اور اس پر ایک نو جوان بیٹھا ہے اس کا لباس بھی سبز ہے جو سوٹ کے مشابہ ہے جیسے انگریزی سوٹ ( ننگا ہوتے ہیں میں یقینی طور پر تو نہیں کہ سکتا مگر بہر حال اس کی شکل یا تو ملک غلام فرید صاحب سے ملتی ہے۔یا ڈاکٹر میجر غلام احمد صا ح ہے۔میں شبہ اس لئے کرتا ہوں کہ ملک غلام فرید صاحب کی ڈاڑھی بہت سی سفید ہو چکی ہے مگر اُس نوجوان کی ڈاڑھی سیاہ ہے اور جیسے انسان نے جب پتلون پہتی ہوئی ہو تو زمین پر بیٹھنے میں اُسے تکلیف محسوس ہوتی ہے اور وہ ایک طرف ٹانگیں نکال کر بیٹھتا ہے۔اسی طرح وہ نوجوان بیٹھا ہوا ہے اُس کے سر پر ترکی ٹوپی ہے۔میں جہاز سے اُترا ہوں مجھے وہاں کوئی سیڑھی لگی ہوئی معلوم نہیں ہوتی۔ایک اونچی سی دیوار ہے اور جیسے جہاز اونچے ہوتے ہیں۔اسی طرح اُس کی دیوار زمین سے جو ہر فٹ اونچی ہے میں نہیں جانتا کہ میں اُس میں کس طرح نیچے اترا۔بہر حال میں اُس جہاز پر ہلکے پھلکے طور پر اُترا ہوں اور پانی میں سے جو شخنوں تک ہے چل کر اُس دری کی طرف گیا ہوں جہاں وہ نوجوان بیٹھا ہے اور جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ ملک غلام فرید صاحب ہیں یا ڈاکٹر غلام احمد صاحب ہیں دونوں میں صاحة