المبشرات — Page 92
۹۲ ہے کہ یہ جو اس اطمینان سے کھڑی ہیں تو شائد ان کے کپڑے گیلے ہی نہیں ہوئے اور مجھے خیال آتا ہے کہ میں اپنے کپڑے تو دیکھوں وہ خشک ہیں یا گیلے جب میں اپنے کپڑے دیکھتا ہوں تو وہ بالکل خشک معلوم ہوتے ہیں اور میں کہتا ہوں یہ عجیب قسم کا طوفان تھا۔کہ با وجود طوفان میں رہنے کے کپڑے بھی سوکھے رہے پھر مجھے شبہ پیدا ہوا۔اور میں نے سمجھا شائد یہ طوفان نہیں تھا بلکہ طوفان کا ایک نظارہ تھا جو دکھائی دیا مگر جب حقیقت معلوم کرنے کے لئے ایک کانس پر پڑے ہوئے کپڑے پر میں ہاتھ رکھتا ہوں تو وہ بالکل گیلا نظر آتا ہے۔اور میں کہتا یہ کوئی خدائی تصرف ہے کہ میرے کپڑے یا وجود طوفان کے گیلے نہیں ہوئے " یہ اور اس قسم کے اور بہت سے اشارات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی طوفان آنے والے ہیں ممکن ہے بعض طوفان ظاہری شکل میں نہیوں اور بعض طوفان مشکلات و ابتلاؤں کی صورت میں دیہ ظاہر ہوں۔والفضل مورخه ۲۹ جولائی شد صوص تم ود یکں نے دیکھا کہ میں ایک ایسی چیز میں ہوں جو جہاز تیسری خواب کی طرح نظر آتی ہے میں جہانہ کی طرح اس لئے کہتا ہوں کہ مجھے اس کے کمرے وغیرہ نظر نہیں آتے وہ چیز ایسی ہے جیسے ٹپ کی شکل ہوتی ہے یعنی بہار کی شکل کی چار دیواری اس میں موجود ہے وہ زمین سے اونچی ہے اور جس طرح پانی میں جہاز کھڑے ہوتے ہیں اسی طرح پانی میں وہ کھڑی ہے اور اس کا رنگ سبز ہے اور اس کی دیواریں جو جینے دیکھیں وہ بھی گہرے سبز رنگ کی ہیں جس میں کچھ نیلاہٹ کی ملاوٹ معلوم ہوتی ہے گویا وہ اتنا تیز سبز رنگ ہے کہ اس میں کچھ نیلاہٹ کا شبہ بھی پیدا ہونے لگا ہے پانی بھی ہے مگر چھوٹا چھوٹا۔بعض دفع خواب میں ایسے غیر معمولی نظارہ سے بھی