المبشرات

by Other Authors

Page 83 of 309

المبشرات — Page 83

لاہور میں احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اسلام میں اقتصادی نظام" کے عنوان سے ایک معرکۃ الآراء تقریر فرمائی جس نے علمی دنیا میں ایک تہلکہ مچا دیا۔یہ لیکچر انگریزی - فرانسیسی جرمنی ہسپانوی وغیرہ دنیا کی متعدد مشہور زبانوں میں شائع ہو چکا ہے اور چوٹی کے اہل علم طبقہ سے خراج عقیدت وصول کر رہا ہے۔متعدد آراء میں سے صرف ایک رائے ملاحظہ ہو۔سپین کی وزارت صنعت و تجارت کا ایک با اثر ترجمان " Information commercial and Industrial: اپنے اکتوبر شملہء کے ایشوع میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے :- کہ کسی قدر جذباتی رنگ سے قطع نظر اس کتاب میں کمیونزم کے مقابلہ میں نہایت شاندار طور پر اسلام کا اقتصادی نظام پیش کیا گیا ہے اور بھاری دلائل سے ثابت کیا گیا ہے کہ کمیونزم نہ صرف سیاسی اصولوں اور تحریک است کے خلاف ہے بلکہ مذہبی اقدار کا بھی خیمن ہے کتاب نہایت اعلیٰ معلومات کا مخزن ہے۔ترجمان نے اس انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے آخر میں لکھا کہ حضرت امام جماعت احمدیہ اس لیکچر کے لئے قابل صد مبارک باد ہیں“ ہجرت قادیان سے تعمیر ربوہ تک کے اہم واقعات کی واضح خبریں ۱۹۳۶ء کا وسط آخر بر صغیر ہند و پاکستان کی تاریخ میں قیامت کبری کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس زمانہ میں انتقال اقتدار کے باعث کروڑوں کی آبادی کا وسیع پیمانے پر انحتلاء و مبادلہ ہوا اور خصوصا مشرقی پنجاب کے