المبشرات — Page 80
خلوص و محبت کو بے حد سراہا۔اس طرح ۲۷ ۹ راء میں نازل ہونے والا لہام ایک دفعہ پھر 200ء میں بھی پوری آب و تاب کے ساتھ پورا ہوا۔ڈلہوزی میں پولیس کی خلاف قانون حرکات کے متعلق خبر میں نے خواب میں دیکھا۔کہ میں مدرسہ احمدیہ کے ایک کمرہ میں ہوں اور وہاں عزیزہ امتہ القیوم سلمہا اللہ تعالٰے اور میری چھوٹی بیوی مریم صدیقہ بیگم سلمہا اللہ تعالے بھی میرے ساتھ ہیں۔دروازہ بند ہے مگر دروازہ میں بڑی بڑی دراڑیں ہیں۔میری نظر جو پڑی تو میں نے دیکھا کہ آن دراڑوں میں سے پولیس کے کچھ سما ہی جھانک رہے ہیں۔میں نے ان دو نو کی چھپا دیا اور با ہر نکل کر ان پولیس والوں سے کہا کہ تم کیوں جھانک رہے تھے اس پر وہ کمرہ کے اندر آ گھسے۔اس وقت میں دل میں کہتا ہوں کہ اندر میری بیوی اور لڑکی ہیں ان کی بے پردگی ہوئی مگر پھر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب باتوں پر قادر ہے وہ خود اُن کی حفاظت کریگا چنانچہ جب وہ کمرہ میں گھس آئے اور ادھر ادھر تلاش کرنے لگے تو میں نے دیکھا کہ دونوں وہاں سے غائب ہو گئی ہیں اور میں کہتا ہوں کہ دیکھو میرے ریب کا احسان ہے کہ اُس نے اس ذلت سے ہمیں بچا لیا اور خود ان کو غائب کر دیا د مرتب) یہ خواب حیرت انگیز رنگ میں پوری ہوئی۔ستمبر ا للہ و ہیں حضرت امام جماعت احمدیہ تبدیلی آب و ہوا کی غرض سے ڈلہوزی میں مع اہلبیت کے اقامت گزین تھے کہ حضور کے ایک لخت جگر صاحبزادہ مرزا خلیل احمد له الفصل ۴ ستمر الله الحت کالم ۱-۲