المبشرات

by Other Authors

Page 76 of 309

المبشرات — Page 76

سفر انگلستان کے متعلق پیش خبری حضرت امام جماعت احمدیہ ویمبلے نمائش کے ارباب بست و کشاد کی دعوت خاص پر شہداء کے آخر میں لنڈن تشریف لے گئے۔یه سفر بیرونی ممالک کی طرف پہلا سفر تھا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں احمدیت کا کامیاب اور وسیع پراپیگنڈہ ہوا۔بالخصوص انگلستان کے طول و عرض میں آپ کو نمایاں شہرت حاصل ہوئی۔خصوصاً کا نفرنس مذاہب میں آپ کے زیر دست مضمون نے تمام علمی حلقوں میں دھوم مچا دی اور اسلام کی حقانیت کے عام چرچے ہونے لگے۔اسی سفر میں آپ کے ہاتھوں لنڈن کی شہرہ آفاق مفصل - کا سنگ بنیاد رکھا گیا غرضیکہ انگلستان کو روحانی قوتوں سے فتح کرنے کی مہم کا آغاز ہوا۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ولائت جانے کی تحریک سے بھی تین ماہ قبل بذریعہ رؤیا بشارت دی گئی کہ حضور کے لئے انگلستان کا سفر مقدر ہے جو اپنے جلو میں عظیم برکات لائے کا موجب ہوگا۔چنانچہ حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس کی پہلے سے خبر دیتے ہوئے بتایا :- (یہ) رویا اسی سال کی ہے مگر ولایت جانے کی تحریک سے دو تین ماہ پہلے کی ہے۔یہ خواب کبھی میں نے اسی دن دوستوں کو سُنا دی تھی۔جن میں سے ایک مفتی محمد صادق صاحب بھی ہیں۔میں نے دیکھا کہ میں انگلستان کے ساحل سمندر پر کھڑا ہوں میں طرح کہ کوئی شخص تازہ وارد ہوتا ہے اور میرا لباس مینگی ہے۔میں ایک جرنیل کی حیثیت میں ہوں اور میرے پاس ایک اور شخص کھڑا ہے اس وقت میں یہ خیال کرتا ہوں کہ کوئی جنگ ہوئی