المبشرات — Page 68
YA باب اول دیباچہ میں سلسلہ الہام و کلام پر اجمالی روشنی ڈالنے کے بعد اب حضرت۔امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے الفاظ میں ہی اُن رویاء کشوف اور الہامات کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو اکثر و بیشتر وقوع پذیر ہونے سے نیوں یا برسوں قبل بتائے یا شائع کئے گئے اور پھر کمال صفائی سے پورے ہوئے۔اس تعلق میں یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ اس مجموعہ کی ترتیب میں یہ التزام کیا گیا ہے کہ سوائے ان مقامات کے جو تشریح طلب ہیں یا واقعاتی تعبیر کی تفصیل چاہتے ہیں۔مرتب کی طرف سے کسی زائد امر کے بیان سے قطعی گریز کیا جائے نیز۔کوئی رویا یا کشف والہام جماعت احمدیہ کے لٹریچر سے حوالہ دیئے بغیر نہیں درج کیا گیا تا آسمانی خبروں کی عظمت و رفعت میں کسی دغدغہ یا شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے اور ایک حق پسند اور منصف مزاج انسان یقین و عرفان کے بلند مینار سے خدائی بشارتوں اور غیر ما کے پورا ہونے کا نظارہ کرسکے۔طاعون کے اثرات سے شفایابی تین یا چار سال ہوگئے ہیں کہ قادیان میں طاعون بڑی سخت پڑی۔عصر کے وقت میں نے دیکھا کہ میری ران میں سخت درد ہو رہا ہے اور مجھے بخار بھی تھا۔میں کمرہ کے اندر جہلا گیا اور اندر سے دروازہ بند کر کے چار پائی پر لیٹ گیا اور سوچنے لگا کہ اللہ تعالے کا تو مسیح موعود سے یہ وعدہ تھا کہ انی احافظ كل من في الدار۔تو خدا تعالیٰ تو