المبشرات — Page 206
۲۲۲ آٹھویں خبر کی۔میں صرف خلیفہ ہی نہیں بلکہ پسر موعود بھی ہوں میرے کے ساتھ معاملات الہام کے مطابق ہونگے نہ کہ تاریخ کے مطابق۔گو ممکن ہے آپس میں تھوڑی بہت مشابہت باقی رہے راہ (مرتب) حضور کی یہ پیش گوئی ۱۹۵۶ء میں جس شاندار طریق سے پوری ہوئی۔آج اس کے متعلق کچھ عرض کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ئینے خواب میں ایک عورت کے متعلق دیکھا کہ اس نے مجھ پر سمریزم نویں خبر کا عمل کیا ہے اور اس کا اثر مجھے پر ہو گیا لیکن جب میں اس کی اس حرکت سے واقف ہو جاتا ہوں تو میں اُسے کہتا ہوں کہ تو نے میری بے خبری کے عالم میں مجھ پر سمریزم کا عمل کیا تھا اب مجھے خبر ہو چکی ہے اور اب میں تیرا مقابلہ کروں گا۔اب تو مجھ پر عمل کر کے دیکھ لے۔پھر میں اسے خواب میں ہی کہتا ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپ کھانا کھاتے اور بھول جاتے کہ آپ نے کھانا کھایا ہے یا نماز پڑھتے تو بھول جاتے کہ آپ نے نماز پڑھی ہے یا انہیں پڑھی۔حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ اس جادو کا اثر تھا جو یہودیوں نے آپ پر کیا تھا ہم جادو کے تو قائل نہیں ہاں یہ ایک تدبیر تھی جو کی گئی اور مکر التشبیہ بھی ایک قسم کا جادو ہی ہوتا ہے۔خواب میں سینے اس عورت سے یہی کہا کہ تو مجھے پر اب جادو کر لے تو جانوں، چنانچہ اس نے مجھ پر توجہ کی تو اس کا کوئی اثر نہ ہوا اس کے بعد کینے اس کی انگلی پر توجہ کی تو وہ اکرا گئی پھر ایک مرد له الفضل ۳۰ ر جولائی 22 ا ء کالم ع ص -