المبشرات — Page 161
140 سمندر ٹھاٹھیں مارے گا اور لہریں اُچھالے گا مگر یہ جہاز جس کا ناخدا خود خدا ہے پار لگ کر ہی رہے گا۔ر الفضل اور مئی مث ) (مرتب) حضرت اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی یہ پیش گوئی کس شان سے 142ء میں پوری ہوئی۔اس کے متعلق ہمیں یہاں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں باب دوم میں ہم پاکستان اور جماعت احمدیہ کے خلاف منظم شورش کا پوری تفصیل سے ذکر کر آئے ہیں۔سنها لیسنر زبان کی ترقی اور اس میں احمد یہ لٹریچر کی اشاعت کے بارہ میں ایک عظیم استان خبر ینے رویا میں دیکھا کہ کوئی تحریر میرے سامنے پیش کی گئی ہے اور اس میں یہ ذکر ہے کہ ہمارے سلسلہ کا لٹریچر سنہا لی زبان میں بھی شائع ہونا شروع ہو گیا ہے اور اس کے نتائج اچھے نکلیں گے۔میں خواب میں کہتا ہوں کہ سنگھالینز زبان تو ہے یہ سنہا لیتر کیوں لکھا ہے پھر میں سوچتا ہوں کہ سنہالینر زبان کونسی ہے تو میرا ذہن اس طرف جاتا ہے کہ شائد یہ ملائی زبان کی کوئی قسم ہے اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔عجیب بات یہ ہے کہ دوسرے ہی دن سیلون کے کسی نوجوان کا خط آیا کہ ہمارے ملک میں جو مبلغ آتے ہیں وہ انگریزی دان ہونے چاہئیں کیونکہ یہاں انگریزی کا زیادہ رواج ہے حتی کہ گو نام کے طور پر ہماری زبان سنگھالی کہلاتی ہے لیکن در حقیقت انگریزی زبان کو سمجھنے والے زیادہ لوگ ہیں اور ہمارے مبلغ