المبشرات — Page 160
4 147 کر رہے ہیں مگر انہیں یاد نہیں رہا کہ افغانستان کی اسلامی ملکت نے کس طرح احمد یوں کو احمدیت کے جرم میں سنگسار کروا دیا تھا۔جب حضور کی خدمت میں یہ اطلاع پہنچی تو حضور نے اس طعن آمیز پراپیگنڈہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے نہایت پر شوکت لہجہ میں فرمایا : اگر ہم انصاف کا پہلو اختیار کریں گے اور اس کے باوجود ہم پر ظلم کیا جائے گا تو ظالموں کا وہی حشر کرے گا جو امان اللہ کا ہوا تھا۔اگر ہم پہلے خدا پر یقین رکھتے تھے تو کیا اب چھوڑ دیں گے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے۔وہ انصاف کرنے والوں کا ساتھ دیتا ہے اور ظالموں کو سزا دیتا ہے وہ اب بھی اسی طرح کرے گا جس طرح اس سے پیشتر وہ ہر موقعہ پر ہماری نصرت اور اعانت فرماتا رہا۔اس کی پکڑ اس کی گرفت اور اس کی معلش اب بھی شدید ہے جس طرح کہ پہلے شدید تھی۔کیا اب ہم نعوذ باشد یہ سمجھ لیں گے کہ ہمارے انصاف پر قائم ہو جانے سے وہ ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہرگز نہیں۔یہ احمدیت کا پودا کوئی معمولی پودا نہیں یہ اس نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے اور وہ خود اس کی حفاظت کرے گا اور مخالف حالات کے باوجود کرے گا دشمن پہلے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہتے مگر یہ پودا ان کی حسرت بھری نگاہوں کے سامنے بڑھتا رہا تاریکی کے فرزندوں نے پہلے بھی حق کو دبانے کی کوشش کی نگر حق ہمیشہ ہی ابھرتا رہا اور اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسی طرح ہوگا یہ چراغ وہ نہیں جسے شمن کی چھونکیں بجھا سکیں یہ درخت وہ نہیں جسے عداوت کی آندھیاں اکھاڑ سکیں۔مخالف ہوائیں چلین کی طوفان آئیں گے مخالفت کا لے سابق شہنشاہ افغانستان جو نہایت گمنامی کی حالت میں ان دنوں اٹلی میں اپنی زندگی کے آخرمی دن بسر کر رہے ہیں (مرتب)۔