المبشرات

by Other Authors

Page 155 of 309

المبشرات — Page 155

۱۵۹ آئے ہیں اور میرے پاس آکر بیٹھ گئے ہیں انہوں نے صرف قمیص پہنی ہوئی ہے تھوڑی دیر تک انہوں نے مجھ سے باتیں کیں اور پھر یہ نظارہ غائب ہو گیا۔و شخص قید میں ہو اس کے رہا ہونے کی دو ہی تعبیریں ہوتی ہیں۔یا وفات اور یا پھر واقعہ میں رہا ہو جانا، گویا اس رویا کی ایک تعبیر تو اچھی ہے اور ایک مندر۔دوستوں کو دعا کرنی چاہیے کہ اس رویا کی اچھی تعبیر ظاہر ہو اور اللہ تعالے ان کی رہائی کے سامان پیدا فرمائے" الفضل ، اکتوبر ۶ (۳) د مرتب) جناب سید ولی اللہ شاہ صاحب جماعت احمدیہ کی ایک نامور شخصیت ہیں۔آپ ۱۹۴۷ء کے فسادات میں دفعہ ۳۰۲ کے تحت تمبر ۱۹۴۶ء کو نظر بند ہوئے اور کئی ماہ تک گورداسپور اور جالندھر کی جیل میں المملكتي صبر آنه ما مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اپریل لاء میں بین معاہدہ کے مطابق جالندھر سے پاکستان منتقل ہوئے اور رہا کر دئے گئے۔یا در ہے حضرت اقدس نے یہ خواب اکتو بر عملہ کے ان ایام میں دیکھا جبکہ حضرت شاہ صاحب گورداسپور جیل میں اسیر تھے اور قادیان پر سخت حملہ ہو رہا تھا ایسے نازک وقت میں جبکہ قادیان کے باشندوں پر قیامت ٹوٹ رہی تھی اور صبح شام جان کے لالے پڑے ہوئے تھے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے ایک شخص کی رہائی کی خبر دینا اور پھر چند ماہ بعد اس کا پورا ہو جانا کرامت نہیں تو اور کیا ہے ؟