المبشرات

by Other Authors

Page 141 of 309

المبشرات — Page 141

۱۴۵ ہم سے مقابلہ کیا تو اسے معلوم ہو جائے گا۔کہ ہمیں وہ ہر گز شکست نہیں دے سکتا کیونکہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔ہم امریکہ کے ارد گرد کے علاقوں میں تبلیغ کریں گے اور وہاں کے لوگوں کو مسلمان بنا کر امریکہ بھیجیں گے اور ان کو امریکہ نہیں روک سکے گا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ امریکہ میں ایک دن لا اله الا الله محمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی صدا گونجے گی اور ضرور گونجے گی لیے اس پر شوکت اور عظیم الشان پیش گوئی پر صرف چند ماہ ہی گذر نے پائی تھے کہ امریکہ گورنمنٹ کو خدا کی روحانی حکومت کے سامنے جھکنا پڑا اور شکاگو میں احمدیہ مسلم مشن کا قیام عمل میں آگیا۔اس وقت امریکہ مشن میں پانچ مبلغ کام کر رہے ہیں اور بوسٹن فلاڈ لیفیا نیو یارک، بالٹی موریس برگ۔بنگس ٹاؤن، کلیولینڈ۔انڈیا پولیس۔شکاگو ملوا کی سینٹ لوئس لاس انجلز اور واشنگٹی نے غرضکہ ملک کے تمام اہم شہروں میں جماعت کی شاخیں قائم ہو چکی ہیں اور متعدد مساجد اورشن ہاؤس بھی موجود ہیں میشن کی طرف سے مسلم سن رائز کے نام سے ایک مقتدر جریدہ بھی شائع ہوتا ہے جو ملک بھر میں وسیع اثر رکھتا ہے۔اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے چالیس کے قریب انگریزی مطبوعات بھی شائع ہو چکی ہیں۔امریکہ مشن کی شاندار کامیابیوں کا یہ مختصر سا خاکہ پیش کرنے کے بعد ذیل میں له الفضل ۵ار اپریل به م کالم سے یہ تفصیلات وکالت تبشیر ربوہ کے ایک کتابچہ سے ماخود ہیں جو تحریک جدید کے بیرونی میشن کے نام سے شائع شدہ ہیں۔سے امریکہ مشن کا موجودہ مرکز واشنگٹن میں قائم ہے (مرتب)