المبشرات — Page 130
۱۳ مقدمہ مارٹن کلارک کے متعلق خبر فرمایا۔جہاں پر حضرت مسیح موعود نے اور دوستوں کو ہنری مارٹن کلارک کے مقدمہ کے دوران میں دعا کے لئے فرمایا۔وہاں مجھے بھی دعا کے لئے ارشاد فرمایا اس وقت میری عمر دس سال تھی اور یہ عمر ایسی ہوتی ہے کہ مذہب کا بھی کوئی ایسا احساس نہیں ہوتا۔مینے اس وقت رویا میں دیکھا کہ ہمارے گھر میں پولیس کے لوگ جمع ہیں اور دوسرے لوگ بھی ہیں۔پاتھیوں کا (اوپلوں کا ڈھیر ہے جس کو وہ آگ لگانا چاہتے ہیں۔لیکن جب بھی وہ آگ لگاتے آگ بجھ جاتی ہے تب انہوں نے کہا کہ آؤ تیل ڈال کر پھر آگ لگائیں۔تب انہوں نے تیل ڈالا لیکن پھر آگ نہ لگی۔اس وقت میری نظر اوپر کی طرف گئی اور سینے دیکھا کہ ایک لکڑی پر موٹے الفاظ میں لکھا ہوا ہے کہ خدا کے بندوں کو کوئی نہیں جلا سکتا۔پس اگر خدا ہمارا ہو جائے اور اس کی رضا ہمیں حاصل ہو جائے تو دنیا ہزار روکیں ہماری راہ میں پیدا کرے ہمارا کچھ نقصان نہیں کر سکتی۔اور اگر خدا تعالے ہمارے ساتھ ہے تو دنیا کی بادث بنتیں بھی ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں۔" اخبار الفضل۔مورخه ۳ جنوری ۱۹۲۵ م کالم ) د مرتب) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابتدائے دعوئی سے عیسائیت کے خلاف جو زبر دست مہم جاری کر رکھی تھی اس سے عیسائی بوکھلا اُٹھے اور انہوں نے دلائل و براہین کے میدان میں آپ کے ہاتھوں شکست کھا کر عدالت کی طرف رجوع کیا اور آپ پر پادری ہنری مارٹن کلارک کے خلاف اقدام قتل کا سراسر جعلی