المبشرات — Page 111
۱۱۵ (چنانچہ اس خبر کے مطابق آپ کی صحت میں فورا انقلاب پیدا ہوا جس کا اظہار فرماتے ہوئے آپ نے جلسہ سالانہ پر فرمایا :- کئی دفعہ ایسے وقت بھی آتے ہیں کہ نماز بالکل ٹھیک پڑھتا ہوں اور کوئی بات نہیں بھولتی ہیں سمجھتا ہوں کہ یہ محض دعاؤں کا نتیجہ ہے اور دعاؤں کے ساتھ ہی اس کا تعلق ہے مجھے خدا تعالٰی نے خواب میں بھی یہی بتایا ہے۔الفضل از فروری شے کا لمن - -۲ ۲۹ جولائی شیاء کو ۵ بجے صبح مری میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ الفاظ حضور کی زبان پر جاری ہوئے کہ :- الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے تو مجھے بالکل اچھا کر دیا۔مگر میں اپنی بدظنی اور مایوسی کی وجہ سے اپنے آپ کو بیمار سمجھتا الفضل در اگست شش ما ہوں۔جن ایام میں یہ الہام نازل ہو ا حضور کی طبیعت سخت مضمحل رہتی تھی جس کی حلفیہ شہادت حضور کے قریب رہنے والے خدام دے سکتے ہیں مگر اس کے بعد جلدی یہ کیفیت زائل ہو گئی۔اور مسلسل یہ خبریں آنے لگیں کہ حضور کی طبیعت اچھی ہے جو حضور کی زندگی میں ایک غیر معمولی بات تھی۔