المبشرات

by Other Authors

Page 84 of 309

المبشرات — Page 84

۴ نہتے مسلمانوں کا نہایت بے دردی سے قتل عام ہوا ان کے گھر نذر آتش ہوئے مسلم خواتین کی آبروریزی ہوئی اور جو مظلوم آگ اور خون کے طوفان سے بچ نکلے وہ مشکل بیان بچا کر پاکستان میں پناہ گزین ہوئے۔جماعت احمدیہ کا ابدی مرکز قادیان۔ضلع گورداسپور ایسے مسلم اکثریت والے ضلع میں واقع تھا جسے ۳۰ جون ۲ شراء کے برطانوی علان کے مطابق اصولاً پاکستان میں شامل ہونا چاہئے تھا۔مگر ریڈ کلف ایوارڈ کے صریح ظالمانہ فیصلہ نے جہاں پاکستان کو اپانچ کرنے کے اور کئی شرمناک ہتھکنڈے استعمال کئے وہاں اس نے انصاف اور انسانیت کا خون کرتے ہوئے شکر گڑھ کی تحصیل کے سوا باقی پور اضلع پاکستان سے کاٹ کر ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں تھا بلکہ جیسا کہ بعد کے حالات نے بتایا یہ خونی ڈرامہ با قاعدہ ایک سوچی محبی سکیم کا نتیجہ تھا جس سے ہندوستان کے سیاسی زعماء آخر وقت تک بے خبر رہے جب خبر ہوئی تو انہوں نے دیکھا کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ ظلم و ستم کے جیب دیوتا سے وابستہ کر چکے ہیں اور اب پوری طرح بے بس ہیں۔ہندوستان کے مطلع سیاست اگر چھ برسوں سے ابر آلود تھے مگر آنا فانا ایک وسیع پیمانے پر یکایک طوفان آنے اور ایک بہت بڑی آبادی کا اسکی زد میں آجانے کا تصور کسی بڑے سے بڑے سیاسی مفکر کے ذہن میں بھی نہ آسکتا تھا۔بالخصوص ۳۰ ۳۵ ۶ سے ۱۹۳۰ء تک کے عرصہ میں جبکہ یورپ میں جنگ کے جیب شعلے بلند ہو رہے تھے اور دنیا کی سیاسی قوتوں کی تمام تر توجہ جرمنی اور جاپان اور ایڈونیشیا کی طرف مبذول تھی۔ہندوستان میں مقامی