المبشرات

by Other Authors

Page 82 of 309

المبشرات — Page 82

علمی طبقہ میں نفوذ کے متعلق خواب ے ار فروری ۳۵؛ ناقل) کے قریب میں نے خواب دیکھا کہ اخبار انقلاب لاہور کا ایک پرچہ میرے ہاتھ میں ہے میں اُسے پڑھتا ہوں اس کے ایک صفحہ پر میری نظر پڑی۔تو میں نے دیکھا کہ کچھ سطریں لکھی ہوئی ہیں پھر کچھ سطریں اُڑی ہوئی ہیں۔اور پھر ڈیڑھ سطر لکھی ہوئی ہے اِس کے بعد پھر کچھ سطریں ڈی ہوئی ہیں جس طرح کسی مضمون کے بعض حصے سنسر نے کاٹ دیئے ہوں درمیان میں جو سطر لکھی ہے میں اُسے پڑھتا ہوں تو اس میں یہ لکھا ہوا ہے کہ اما مر جاتے احمدیہ نے پنجاب یونیورسٹی کا انٹرنس کا امتحان پاس کر لیا ہے۔یہ خبر پڑھ کر مجھے اپنے نفس پر بہت غصہ آیا۔اور میں نے دل میں کہا کہ سینے یہ امتحان کیوں دیا۔جب مجھے اللہ تعالی نے اتنا علم دیا ہے اور اتنا بلند مقام عطا کیا ہے تو مجھے انٹرنس کا امتحان دینے کی ضرورت ہی کیا تھی اور مینے یہ امتحان کیوں دیا۔ایک دو منٹ کے بعد میری غصہ اور انقباص کی حالت دور ہوئی تو مینے خیال کیا کہ لینے جب یہ امتحان دیا ہے تو یہ کوئی بیہودہ حرکت نہیں کی اس میں بھی ضرور اللہ تعالیٰ کی کوئی حکمت مخفی ہوگی۔اور پھر میں اپنے دل میں کہتا ہوا ، کہ جب انٹرنس کا امتحان پاس کیا ہے تو اب بی اے کا امتحان بھی دے دوں پھر مجھے خیال آتا ہے کہ بی اے کا امتحان تو ایف اے کا امتحان پاس کئے بغیر ہیں دیا جاسکتا۔مگر خود ہی دل میں کہتا ہوں کہ یو نیورسٹی مجھے بی اے کا امتحان دینے کی اجازت دے دیگی الفصل ۴ ارسال شده مست کالم مالچ ۲۰۱ ) (مرتب) اس رکیا میں علمی طبقہ میں حضور کے اثر و نفوذ کی خبر دی گئی تھی جو چند دنوں کے بعد پوری ہوئی جس کی اجمالی تفصیل یہ ہے کہ ۲۶ فروری ۱۹۳۵ یم کو اپنے