المبشرات

by Other Authors

Page 78 of 309

المبشرات — Page 78

مقتدر رسائل و جرائد مثلاً تا کمز، مارننگ پوسٹ ڈیلی ٹیلیگراف۔ڈیلی نیوز مانچسٹر گارڈین نے اس کا خلاصہ شائع کرتے ہوئے دل کھول کر خراج تحسین ادا کیا۔مانچسٹر گارڈین نے لکھا کہ : اس مضمون کے بعد جس تحسین اور خوشنودی کا اظہار کیا گیا ہے اس سے پیشتر کسی مضمون پر ایسا نہیں کیا گیا۔اور منتظمین کا نفرنس اور لنڈن کے مشہور پادری ڈاکٹر والٹر واش نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ تو اس کانفرنس سے یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اسلام زہزارہ مذہب ہے۔اور یہی وہ غرض تھی جس کو لے کر احمد یہ جماعت کے امام یہاں تشریف لائے تھے ؟ دمشق میں غیر معمولی شہرت کی خبر حضرت امام جماعت احمدیہ پہلے سفر یورپ میں لنڈن جاتے ہوئے رستہ میں و مشق ٹھہرے تو اس موقعہ پر خدا تعالیٰ کا بونشان ظاہر ہوا اس کی تفصیل آپ کے الفاظ میں یہ ہے :- "دمشق میں گئے تو اول تو شہر نے کی جگہ ہی نہ ملتی تھی مشکل سے انتظام ہوا بگر دوون تک کسی نے توجہ نہ کی۔میں بہت گھبرایا اور دعا کی کہ اے اللہ پیشگوئی جو دمشق کے متعلق ہے کس طرح پوری ہوگی۔اس کا یہ مطلب تو ہو نہیں سکتا کہ ہم ہاتھ لگا کر واپس چلے جائیں تو اپنے فضل سے کامیابی عطا فرما۔جب میں دُعا کر کے سویا تو رات کو یہ الفاظ میری زبان پر جاری ہو گئے۔عَبْدُ مُكْرَم یعنی ہمارا بندہ میں کو عزت دی گئی۔اس سے میں نے سمجھا