المبشرات

by Other Authors

Page 52 of 309

المبشرات — Page 52

۵۲ کے ذریعہ ہی ظاہر ہوسکتے ہیں لفظی کلام کے ذریعہ ظاہر نہیں ہو سکتے اپنی فوائد کی وجہ سے بعض دفعہ اہم معاملات بھی اللہ تعالٰی کی طرف سے تصویری زبان میں دکھائے جاتے ہیں مگر اس صورت میں اللہ تعالے کی سنت یہ ہے کہ اسے وحی لطفی میں دوبارہ بیان کر دیا جاتا ہے گویا تصویری زبان میں بھی ایک نظارہ دیکھایا جاتا ہے اور کلامی زبان میں بھی اُس کو بیان کر دیا جاتا اس طرح دونوں فوائد پیدا کر دیئے جاتے ہیں وہ فوائد بھی تو کلام سے وابستہ ہوتے ہیں اور وہ فوائد بھی جو تصویری زبان سے وابستہ ہوتے ہیں۔اس کی مثال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ معراج اور واقعہ اسراء ہیں کہ دونوں ذرائع سے اُن کا اظہار کیا گیا واقعہ معراج کا حدیثوں میں بھی تفصیل کے ساتھ ذکر آتا ہے اور قرآن کریم نے بھی سورہ پنجم میں اس کا بیان کر دیا ہے اسی طرح واقعہ اسرا تصویری زبان میں بھی آپ کو دکھایا گیا اور سورہ بنی اسرائیل میں لفظی وحی میں بھی اس کا ذکر و یا گیا قرآن کریم میں تو اس کا ذکر اس لئے کر دیا گیا کہ یہ واقعہ وحی متلو میں آجائے اور نظارہ آپ کو اس لئے دکھایا گیا کہ جو زائد فوائد تصویری زبان کی وحی سے وابستہ ہوتے ہیں وہ بھی حاصل ہو جائیں“ نے تابع وحی کی اقسام | تاریخ وحی کی مندرجہ ذیل تین اصولی اقسام ہیں۔خواب - ٣ - القاء - کشف جو نظاره بیداری یا نیم بیداری یعنی عالم ربودگی میں دکھایا جاتا ہے کشف سے موسوم ہوتا ہے۔کشف کبھی تعبیر طلب ہوتا ہے اور کبھی نه تغیر کبیر (سوره زلزال) ۲۲۳۵ ۲۲۵