المبشرات

by Other Authors

Page 30 of 309

المبشرات — Page 30

مسٹر کر ایسے مورین نے اپنے مقالہ میں ذات باری پر متعدد دلائل دیئے اور ثابت کیا ہے کہ ایک علیم وخبیر قادر و توانا اور متصرف بالا رادہ بستی ضرور موجود ہے اس ضمن میں ان کے دکھ دلائل بطور مثال درج ذیل ہیں :- پہلی دلیل :- مسٹر مورین نے حساب کے قاعدوں سے خدا کا ثبوت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ :- حساب کے قاعدوں سے ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ کائنات کی تخلیق ایک ایسی دانا و بینا ہستی کے ہاتھوں ہوئی جو فن تعمیر میں یکتا ہے آئیے میں آپ کو ایک آسان تجربہ بتاؤں دس پیسے لیجئے اور ان پر چاک سے ایک دو تیلین۔۔۔دس نمبر ڈال دیجئے اب انہیں اپنی جیب میں ڈال کر اچھی طرح ہلائیے اور پھر ایک ایک کر کے پیسے جیب سے یوں نکالنے کی کوشش کیجئے کہ وہ نمبر وا نکلیں اور کہیں غلطی نہ ہو کیا آپ اس کوشش میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔۔اگر آپ دسوں پیسے بغیر کسی غلطی کے نمبردار نکالنا چاہیں تو آپ کی کامیابی کا امکان ایک نبیل مرتبہ میں صرف ایک ہو گا۔یہ بات آپ کی سمجھ میں آگئی کہ محض حسن اتفاق پر بھروسہ کرنے سے دس پیسوں کو جیب سے ترتیب وارد کالنے کا امکان اس قدر کم ہے تو پھر ؟ 23 بتائے کہ زمین اور آسمان اور ان پر کی تمام چیزیں جن کا شمار ہی نہیں محض اتفاقی طور پر کس طرح اس نظم و ترتیب کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہیں ؟ زمین ہی کو لیجئے یہ اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوم رہی ہے اب اگر اس کی رفتار گھٹ کر صرف سو میل فی گھنٹہ رہ جائے تو ہمارے دن اور ہماری راتیں دس گنا لمبی ہو جائینگی۔سورج ہی کو دیکھئے اس کی روشنی اور گرمی نہ ہو تو پودے اور چرند حیوان اور انسان سبھی کے لئے زندہ رہنا نا ممکن ہو جائے۔اسکی سطح کا درجہ حرارت ۱۲ ہزار فارن ہیٹ ہے اور ہمارا کرہ ارضی اس سے ٹھیک اتنے فاصلے پر ہے جہاں