المبشرات

by Other Authors

Page 259 of 309

المبشرات — Page 259

۲۷۵ کانگرس اور مسلم لیگ کے ممبر جمع ہیں۔میں اس وقت مشرق میں ہوں۔اور وہ مقام یہاں مسلم لیگ اور کانگریس کے ممبر جمع ہیں مغرب کی طرف ہے بکنے دیکھا کہ بعض اور لوگ بھی اس طرف گئے ہیں اور وہ یہ ذکر کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ نے کوئی تیاری نہیں کی۔ان کے پاس نہ لاٹھیاں ہیں نہ تلواریں اور نہ کوئی دوسرا سامان - اگر کانگریس نے حملہ کر دیا تو کیا کریں گے۔وہ لوگ جہاں جمع ہو رہے ہیں مجھے سے کوئی نصف میل کے فاصلے پر ہے مگر مجھے کشفی طور پر تمام واقعات دور بیٹھے ہی نظر آ رہے ہیں۔اس کے بعد مجھے ایسا معلوم ہوا کہ کانگریس نے مسلم لیگ پر حملہ کر دیا ہے اور مسلم لیگ والے گھبراگئے ہیں ایک شخص بلند آواز سے پکار رہا ہے۔مسلمانو! مدد کے لئے پہنچو اس کے بعد وہ نظارہ تو اُسی طرح قائم رہا۔مگر بجائے لڑائی دنگہ فساد لاٹھی او تلوار وغیرہ کے معلوم ہوا کہ ورزش کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کانگریس والے اپنا ہنر دکھا چکے ہیں۔اب مسلمان اپنا ہنر دکھانے لگے ہیں۔ورزش شروع ہوئی اور سب سے پہلے ہی چھلانگیں لگائی جانے لگیں" میرے ساتھ میاں بشیر احمد صاحب ہیں۔یا کوئی اور آدمی۔یہ اچھی طرح یاد نہیں رہا۔بہر حال میں ان سے پوچھتا ہوں کہ وہ چھلانگ لگانے والا کہاں گیا انہوں نے کہا چھت پر پہنچ گیا ہے۔اس کے بعد لوگوں نے بڑی بلند آواز سے نعرہ لگایا میں کے معنی یہ تھے کہ وہ جیت گئے ہیں پھر بنے دیکھا کہ وہ بھارت والا چھت پر سے اُتر رہا ہے اس کی لاتیں مجھے چھت سے شکستی نظر آئیں ہیں کے بعد یہ نعرہ لگا کہ مسلمان جیت گئے نے (مرتب) مسلم لیگ نہایت درجہ بے دلی کے ساتھ جنوری حکومت له الفضل ۴ ر تو میرا شاء ۲-۳ کالم ۱-۲-