المبشرات

by Other Authors

Page 132 of 309

المبشرات — Page 132

بھی کھڑا تھا۔چونکہ اس خواب کا میں آپ سے پہلے ذکر کر چکا تھا۔اس لئے مجھے دیکھتے ہی آپ نے فرمایا۔دیکھو میاں آج تمہارا خواب پورا ہو گیا؟ والفضل ۵ را گست دو کالم ) (مرتب) قارئین کو بظاہر یہ ایک معمولی خبر دکھائی دیگی مگر جب آپ اس پر واقعات کے ماحول میں نگاہ ڈالیں گے تو اسے بہت بڑا نشان قرار دینے پر مجبور ہوں گے۔مقدمہ دیوار جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش واقعہ ہے جس کا ذکر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے مندرجہ ذیل الفاظ میں فرمایا ہے۔" تشاء میں ایسا اتفاق ہوا کہ میرے چچا زاد بھائیوں میں سے امام الدین نام ایک سخت مخالف تھا اس نے یہ فتنہ برپا کیا کہ ہمارے گھر کے آگے ایک دیوار کھینچ دی اور ایسے موقعہ پر دیوار کھینچی کہ مسجد میں آنے جانے کا رستہ رک گیا اور جو مہمان میری نشست کی جگہ پر میسر پاس آتے تھے یا مسجد میں آتے تھے وہ بھی آنے سے رُک گئے او مجھے اور میری جماعت کو سخت تکلیف پہنچی گویا ہم محاصرہ میں آگئے نا چار دیوانی میں نشی خدا بخش صاحب ڈسٹرکٹ جج کے محکمہ میں تالش کی گئی جب نالش ہو چکی تو بعد میں معلوم ہوا کہ یہ مقدمہ نا قابل منتقی ہے اور اس میں مشکلات یہ ہیں کہ جس زمین پر دیوار کھینچی گئی ہے اسکی نسبت کسی پہلے وقت کی مسل کی رو سے ثابت ہوتا ہے کہ مدعا علیہ یعنی ایام الدین ے قدیم سے اس کا قابض ہے ہے حقیقۃ الوحی حضور نے اس مقام پر خدا تعالٰی کے وہ الہامات بھی درج فرمائے ہیں جو قدر یہ دیوار کے متعلق پہلے سے نازل ہوئے اور پورے ہوئے۔(مرتب)