المبشرات

by Other Authors

Page 131 of 309

المبشرات — Page 131

۱۳۵ مقدمہ دائر کروا دیا جس پر امرت سر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اے۔ای مارٹینو نے یکم اگست شششاء کو دفعہ ۱۱۴ فوجداری کے ماتحت جھٹ حضرت اقدس کی گرفتاری کا وارنٹ لکھ دیا لیکن چونکہ امرت سر کی عدالت قانونا کسی دوسرے ضلع کے مقدمہ کی سماعت نہ کر سکتی تھی اس لئے وارنٹ منسوخ کر کے مقدمہ گورداسپور میں منتقل ہو گیا جہاں صرف چند پیشیوں پر ہی کپتان ڈگلس کے سامنے (جو اس وقت گورداسپور کے ڈی سی تھے اور اب لنڈن میں مقیم ہیں اور حضرت مسیح موعود کی شخصیت اور جماعت احمدیہ کے کارناموں کے مداح اور رطب اللسان میں ہے پادری نارٹن اور ان کے لگے بندھوں کے دجل و فریب کی قلعی کھل گئی اور انہوں نے ۲۳ اگست ۹۷ شراء کو مقدمہ کا فیصد ایسناتے ہوئے حضور کو صاف بری قرار دے دیا۔یہ ہے وہ سنگین مقدمہ جس سے رہائی کے متعلق حضرت امام جماعت احمدیہ کو دس سال کی عمر میں اطلاع دی گئی ہجو چند دنوں بعد پوری شان کے ساتھ پوری ہو گئی۔مقدمہ دیوار کے فیصلے کی خبر دو ینے خواب میں دیکھا۔کہ دیوار گرائی جارہی ہے اور لوگ ایک ایک اینٹ اُٹھا کر پھینک رہے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کچھ بارش بھی ہو چکی ہے اسی حالت میں لینے دیکھا کہ مسجد کی طرف حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ تشریف لا رہے ہیں۔جب مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔اور دیوار گرائی گئی تو بعینہ ایسا ہی ہوا۔اس روز کچھ بارش بھی ہوئی اور دریس کے بعد حضرت خلیفہ اول جب واپس آئے تو آگے دیوار توڑی جارہی تھی میں که به سطور شہ کے آغاز میں لکھی گئیں تھیں۔جبکہ ڈیکس ابھی زندہ تھے (مرتب)