المحراب

by Other Authors

Page 9 of 207

المحراب — Page 9

کلام حضرت الحاج مرزا بشیرالدین محموداحمد خلیفہ ایسیح الثانی اللہ کے پیاروں کو تم کیسے بُرا سمجھے ٹھاک ایسی سمجھ پر ہے سمجھے بھی تو کیا سمجھے شاگرد نے جو پایا استاد کی دولت ہے احمد کو محمد سے تم کیسے جدا سمجھے دشمن کو بھی جو مومن کتنا نہیں وہ باتیں تم اپنے کرم فرما کے حق میں روا سمجھے جو چال چلے ٹیڑھی جو بات کھی اُلٹی بیماری اگر آئی تم اس کو شفا سمجھے لعنت کو پکڑ بیٹھے انعام سمجھ کر تم حق نے جو روا بھیجی تم اس کو ردی سمجھے کیوں قعر مذلت میں گرتے نہ چلے جاتے تم یوم کے سائے کو جب ظل ہما سمجھے انصاف کی کیا اس سے امید کرے کوئی بے داد کو جو ظالم آئین وفا سمجھے غفلت تری اسے مسلم کب تک پہلی جائے گی یا فرض کو تو سمجھے یا تجھ سے خدا سمجھے اخبار الهدر جلد ۴ ۱۳ ۲۰ دسمبر ۱۹۴۰