المحراب

by Other Authors

Page 8 of 207

المحراب — Page 8

پیغام محتر مہ سلیمہ میر صاحبہ صدر لجنہ اماء الله کراچی حضرت مسیح موعود امام مہدی آخر زماں کی با برکت آمد پر سو سال مکمل ہوئے تو مایع 1900ء میں ہم نے اللہ تبارک تعالیٰ کی حمدوثنا کے ترانے گاتے ہوئے جنین تشکر بنایا۔اب دسمبر میں جماعت احمدیہ کے جلسہ ہائے سالانہ کی روایت کو سو سال مکمل ہوں گئے اس مبارک و مسعود موقع پر شکر نعمت کے طور پر نہ ماء اللہ کراچی ایک یادگار مجلہ شائع کر رہی ہے۔ہم بارگاہ رب الاحترت میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے الفاظ میں عرض گزار ہیں۔تَرَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي ---- (سوره نمل آیت ۲۰) اے میرے رب مجھے توفیق عطا فریا مجھے اس بات کی طاقت بخش کہ میں تیر می نعمت کا شکر یہ ادا کر سکوں اسے خدا تو ایسے اعمال کرنے کی توفیق بخش کر جن پر تیری نگاہیں پڑیں تو تو خوش ہو اور نہیں اپنی خاص رحمت سے اپنے صالح بندوں میں داخل کرے۔عمدا تعالیٰ کی ذات میں وحدت ہے وہ بنی نوع انسان میں بھی وحدت چاہتا ہے۔اس نے اپنی حکمت کا ملہ سے حضرت آدم علیہ السلام پر وحی فرما کر وحدت و مرکز بیت کے لیے ایک گھر بنایا۔مرور زمانہ کے ساتھ اک کے نشانات معدوم ہوگئے لیکن جب اللہ تعالیٰ کی منشا ہوئی کہ پھر تمام اقوام کو علی دین و اعلہ جمع کر دے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ذریعے از سر نو بیت الل تغیر کر دیا اڑھائی ہزار سال تک اس گھر کی حالات اور عظمت کے قیام کے لیے اولاد ابراہیم نے قربانیاں دیں آخر بنا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِنْهُمْ کی کی دعا کی قبولیت کا وقت آیا اور حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ سلم معبوث ہوئے جن کے ذریعے دین واحد کا قیام ہو اخیر امت ظہور میں آئی۔آپ خاتم الانبیاء ٹھہرے اور آپ کا زمانہ قیامت تک مند ہوا۔فی زمانہ خدائی ارادے کے ماتحت وحدت کے قیام کی ذمہ داری غلام احمد محمدی آخر زماں پر ڈالی گئی اور ایسے ذرائع پیدا فرمائے کہ فاصلے سمٹتے پہلے جارہے ہیں اس نوید کے ساتھ کہ عالمگیر غلبہ اسی زمانہ میں ظہور میں آئے گا۔حضرت امام آخرالزماں نے جلسہ کی بنیاد اللہ تعال کے حکم سے تائید حق پر رکھی آپ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے اس جلسہ کی بنیادی اینٹ اپنے ہاتھ سے رکھی ہے؟" اس کے متعلق بڑی بشارتیں ہیں۔ایسی بشارتیں جن کا تعلق صد ہا سال سے ہے ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے زندہ نشانات کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہیں خلیفہ دین کی سدی لیے مثال کا میا ہیوں کا مردہ لیے ہمارے سامنے ہے فی الوقت عرصہ آٹھ سال سے امام جماعت احمدیہ بر طانیہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا علم تھامے اقدام عالم کی وحدت دینی کے مقام کی طرف رہنمائی فرمار ہے ہیں۔گویا زبان حال وقال محضرت مصلح موعود کا یہ عزم دہرا ر ہے ہیں۔دنیا ہم کو ہزاروں جگہ پھینکتی چلی جائے وہ فٹ بال کی طرح ہمیں لڑھکاتی چلی جائے ہم کوئی نہ کوئی جگہ ایسی ضرور نکال لیں گے جہاں کھڑے ہو کر ہم دوبارہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دیں۔خدا تعالیٰ ان کی بابرکت قیادت میں ہم کمزوروں کوری توفیق عطافرماتا چلا جائے کہ ہمارے عمل مقبول ہو جائیں اور ہماری سعی مشکور ہو جائے۔آمین اللهم آمین۔