المحراب — Page 8
ارشادات عالیہ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود ہمارا مذہب زعشاق فرقان د پیغمبریم بدین آمدیم و بدین و بگذریم ، ہمارا " ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله۔اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں، جس کے ساتھ ہم لفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالمی گذران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا و مولنا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین و خیرالمرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے ، اور ہم نچت یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سمادی ہے ، اور ایک شعشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام در احکام اور اوامر سے زیادہ نہیں ہو سکتا اور نہ کم ہو سکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام منجانب اللہ نہیں ہوسکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تیغ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغیر کر سکتا ہو۔اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ ہمارے نزدیک جماعت مومنین سے خارج اور ملجد اور کافر ہے ، اور سمارا اس بات پر بھی ایمان ہے کہ ادنیٰ درجہ صراط مستقیم کا بھی بغیر اتباع ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرگز انسان کو حاصل نہیں ہوسکتا چہ جائیکہ راہ راست کے اعلیٰ مدارج بیجز اقبت راہ اس امام الرسل کے حاصل ہوسکیں، کوئی مرتبہ شرف و کمال کا اور کوئی مقام عزت اور قرب کا بجز سچی اور کامل متابعت اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم ہرگز حاصل کر ہی نہیں سکتے۔" (ازالہ اوہام حصہ اول ص ۱۳، ۱۳۵)