المحراب

by Other Authors

Page 19 of 167

المحراب — Page 19

په پیغام حضرت صاحبزادہ مرزا طاهر احمر دماب خلیفة المسیح الرابع امام جماعت احمدیہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ آپ سب کے اخلاص کو بڑھائے اور جس عمل کے لحاظ سے آپ کے قدم تیزی سے آگے بڑھیں۔صد سالہ جشن تشکر اور احمدیت کی نئی صدی مبارک ہو۔اللہ کرے کہ آنہ نسلیں آج کی ماؤں پر ان کی اچھی تربیت کی وجہ سے فخر کریں اور آج کی بچیاں کل کامیاب مائیں بن کہ آپ کے لئے مزید روحانی بلندیاں حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں تمہیں اولاد کے سلسلہ میں جہاں آپ یہ کوشش کریں کہ آپ کی نسل کی ساری نیکیاں اگلی نسل میں پیوستہ ہوں اور آگے چلیں، وہاں وقتاً فوقتاً جو بکریاں لوٹ آتی ہیں، ان پر ہمیشہ کڑی نظر رکھیں اور وقتاً فوقتاً ان کی بیخ کنی کا پورا انتظام ہونا چاہیئے۔ایک عورت بہتر جانتی ہے کہ گھر کی ایک دن بھی صفائی نہ کی جائے تو گھر کا حلیہ بوگانا شروع ہو جاتا ہے۔پاکستان میں تہذیب الیسا رخ اختیار کر رہی ہے کہ عورت کی حیاء پر حملہ ہو رہا ہے۔اور بالعموم عورتیں کہ دو سے باہر ہی نہیں نکل رہیں بلکہ اسلامی پردے کی رُوح سے بھی تعلق توڑ رہی ہیں۔اگر نصیحت کریں تو آگے سے جواب دیتی ہیں کہ چادر اوڑھی ہوئی ہے اور اپنا خیال رکھ رہے ہیں۔ایسے موقعہ پر نصیحت کرنے والا بھی خواہ مخواہ ضرورت سے زیادہ دل برداشتہ ہو جاتا ہے اور نصیحت سے ہاتھ اُٹھا لیتا ہے۔یہ رد عمل بھی درست نہیں۔کوئی بات مانے یا نہ مانے، آپ ہمدردی اور پیار و محنت سے سمجھاتی چلی جائیں، سمجھاتی چلی جائیں۔یہاں تک کہ خدا کی تقدیر نصیحت کا اجتماعی اثر ظاہر فرمادے جو بعض دفعہ مہینوں کی نصیحت کے بعد یکدم غالب آجایا کرتا ہے اور یہی۔فَذَكِرْ اِن نَفَعَتِ الذِّكرى - کا مضمون ہے۔اگر چہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ پاک باطن دلوں نے ادھر بنا اور ادھر قبول کیا۔لیکن مزاج مزاج میں فرق ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم کی بعض نصائح جو گرد و پیش پر فورم اثر اندازہ نہ ہو سکیں انہوں نے بعد میں دل کی کایا پلٹ دی۔یقیناً احمدی خواتین پر آئندہ نسلوں کی زندگی کا انحصار ہے اور خاندانوں کی تخمین کا تحفظ ہے۔اگر یہ نہ ہوا تو جگراتے ہوئے معاشرہ کے بہاؤ میں خدانخو است بعضی احمدی عورتیں بھی بہر جائیں گی اور ان کی تمام نیک صفات اس تہذیب نو کے سیلاب میں غرق ہو جائیں گی۔ہیں توازن قائم رکھتے ہوئے، انکسار و محبت اور دعاؤں سے نہ کہ طعنہ آمیزی کرتے ہوئے، اس ہم کو ہمیشہ جاری رکھیں اور جب بدلیوں کو واپس آنا دیکھیں تو ہرگز ایوس نہ ہوں۔کبھی اپنے گھر میں بھی آپ نے ایسا کیا ہے کہ گند کو دوبارہ پیدا ہوتے دیکھ کر صفائی سے ہاتھ کھینچ لیا ہو۔اللہ تعالے بینہ کراچی کو دنیا و آخرت، ہر لحاظ سے سنوار سے رکھے اور دونوں جہاں کی نعمتوں سے نوازے۔بہنوں کو سلام اور بچیوں کو پیار دیں۔سب کوئی صدی مبارک ہو۔والسلام خانکار خليفة الي الرابع