اللہ تعالیٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page v of 142

اللہ تعالیٰ — Page v

خدا سے دوری اور اس کی ہستی کا انکار عام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ نے اپنی کامل ذات اور ہستی سے مخلوق کو متعارف کرنے کے لئے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود کو مبعوث فرمایا۔آپ نے دنیا کو روز روشن کی طرح ایک واحد لا شریک زندہ خدا کی طرف بلا کر اُس کی معرفت کے گر بتاتے ہوئے اس کی ذات پر کامل یقین پیدا کرنے کی خاطر زندہ نشانات دکھلائے جن کے غیر بھی شاہد ہیں۔حضور نے اس امر کے لئے کثیر تعداد میں معرکۃ الآراء کتب تصنیف فرما ئیں۔چناچہ ہستی باری تعالیٰ کے موضوع کو جاننے ، سمجھنے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین وایمان پیدا کرنے کے لئے آپ کی کتب کا مطالعہ لازمی ہے۔منصوبہ بندی کمیٹی انڈ یا کتابچہ ہذا کواسی غرض کے مد نظر مجلس شورٹی بھارت 2015ء کی تجویز پر حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے شائع کروارہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو تمام قارئین کے لیے ہر جہت سے مفید اور بابرکت فرمائے۔آمین! خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان