اللہ تعالیٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iv of 142

اللہ تعالیٰ — Page iv

پیش لفظ سلطان القلم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اسی سے زائد کتب اور ملفوظات کی صورت میں علم و عرفان اور حکمت سے پر وہ علمی خزانہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے کہ جس سے استفادہ کیے بغیر اب کوئی شخص صحیح معنوں میں ہستی باری تعالیٰ کا عرفان ، حضرت خاتم الانبیاء سلیم کا عالی مقام اور قرآن مجید کے حقائق و معارف اور دقائق پر اطلاع نہیں پاسکتا اور نہ ہی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول محمد مصطفے سلائی یتیم اور اس کی پاک کتاب قرآن مجید کی محبت حقیقی معنوں میں دل میں راہ پاسکتی ہے۔لہذا ان مقاصد کے حصول کے لیے آپ کی کتب کا تفصیلی مطالعہ از بس ضروری ہے۔کتا بچہ اللہ تعالیٰ جل شانہ و ع اسمه محترم سید داؤد احمد صاحب مرحوم کی تالیف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی اپنی تحریروں کی رو سے میں مذکور مختلف عناوین میں سے ایک عنوان پر مشتمل ہے جس کو موصوف نے انتہائی محنت اور کاوش سے پر حضرت مسیح موعود کی مختلف الموضوع کتب میں سے اقتباسات اخذ کر کے مرتب کیا ہے جس میں اہم موضوعات پر حضرت اقدس مسیح موعود کے بصیرت افروز اقتباسات اکٹھے کئے گئے ہیں جیسے اللہ تعالیٰ کی معرفت، اس کی صفات ، اسکی کامل قدرتیں ، اسکی ذات پر کامل ایمان، اسلام کا پیش کردہ زندہ خدا وغیرہ جو نہ صرف حضرت مسیح موعود کی اللہ تعالیٰ سے انتہائی محبت اور ذاتی تعلق کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اسے پڑھ کر ہر صاحب بصیرت کو اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے اور اس سے ذاتی تعلق استوار کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔اس مادہ پرستی اور دہریت کے ہولناک زمانے میں جبکہ