اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 19 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 19

19 حضرت امام ابوحنیفہ کا مناظرہ ایک ملحد سے عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دورِ حکومت کی بات ہے کہ ایک مادہ پرست نے حضرت امام ابو حنیفہ کو خدا کی ہستی پر مناظرہ کی دعوت دی۔ہارون الرشید نے حضرت امام کو پیغام بھجوایا لیکن حضرت امام کچھ دیر سے پہنچے۔ملحد نے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔امام صاحب نے جواب دیا۔میرا گھر دریائے دجلہ کے اُس پار ہے ہمیں اپنے گھر سے نکلا۔اور دریا کے کنار سے پہنچا۔جہاں ایک پرانی اور شکستہ کشتی دیکھی جسکسی تختے بکھر چکے تھے مگر جونہی میری نگاہ اس پر پڑی ، تختوں میں اضطراب پیدا ہوا۔پھر انہوں نے حرکت کی اور اکٹھے ہو گئے۔ایک حصہ دوسرے حصہ کے ساتھ پیوست ہو گیا اور بغیر کسی بھٹی کے سالم کشتی تیار ہو گئی۔میں اس کشتی پر بیٹھا۔پانی کو عبور کیا اور یہاں آگیا۔ملحد نے کہا۔"اے رنگیسو ! جو کچھ تمہارا پیشوا اور امام اور تمہارے عہد کا افضل انسان کہ رہا ہے۔اسے سنو ! کیا تم نے ا زیادہ جھوٹی بات کبھی شنی ہے ؟ شکستہ کشتی بڑھٹی کے بغیر کس طرح بن گئی ہے اور بغیر ملاح کے کسی طرح چل پڑی ؟ یہ تو خالص جھوٹ ہے جو تمہارے فاضل ترین عالم سے ظاہر ہوا ہے۔امام صاحب نے فرمایا " اگر کسی کارندے اور بڑھٹی کے بغیر کشتی حاصل نہیں ہو سکتی تو یہ کیسے ممکن ہوسکتے ہے کہ اس قدر عظیم نظام دنیا، بغیر کسی چلانے والے کے چل سکے ؟ تو صانع کی نفی کا کیسے قائل ہو گیا ہے؟؟ مخزون اخلاق " ملا) 2۔