اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 26
اسلام نے نہ صرف یہ کہ ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کا نام لینے کی کھلی اجازت دی بلکہ حکم دیا کہ آسمانی نوبت خانوں کے ذریعہ مکہ کے بیت اللہ شریف ہی میں نہیں دنیا کے ہر ملک، ہر شہر، ہر گاؤں، ہر بستی ، ہر پہاڑی، ہر میدان اور ہر گلی کوچہ کی مسجد میں روزانہ پانچ وقت اللہ کے ذاتی نام کی بلند آواز سے یہ پر شوکت منادی کی جائے کہ الله اكبر الله اكبرَ اشْهَدَانْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ سنو میں تمہیں الہ کی طرف لاتا ہوں جور سے بڑا ہے اور بڑے سے بڑا بادشاہ بھی اس کی مقابل میں بالکل پہنچ ہو جاتا ہے۔کسی کی مجال نہیں کہ اس کی طاقت کے سامنے دم مار سکے۔اور سند میں یہ بھی شہادت دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ کے سوا آج کے احکام دنیا کو کوئی نہیں سنا سکتا۔تم خواہ کسی کے پیچھے چلوئیں اللہ کے سوا کسی کے پیچھے نہیں چل سکتا۔اور اس کے پیچھے چلنے کا رستہ صرف اور صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی بنا سکتے ہیں۔کیونکہ وہی خُدا کے زندہ رسول ہیں۔آسمانی نوبت خان کی بہ ترکیف اور روح پر در تشریح میں نے خلاصتاً حضرت مصلح موعود کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ میں پیش کی ہے۔اب میں آپ کو امام الزمان مجدّد الف آخر سید نا حضرت اقدس عليه العن الف ہو کتے کی رقم فرمودہ ایک عارفانہ تحریر قلمبند کرتا ہوں۔فرماتے ہیں :۔