اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 60 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 60

راتوں کو روشنی بخشتا ہے۔جیسا کہ وہ تاریک دلوں میں خود داخل ہو کر اُن کو منور کر دیتا ہے۔اور آپ انسان کے اندر بولتا ہے۔وہی ہے جو اپنی طاقتوں پر سورج کا پردہ ڈال کر دن کو ایک عظیم الشان روشنی کا مظہر بنا دیتا ہے اور مختلف فصلوں میں مختلف اپنے کام ظاہر کرتا ہے۔اسی کی طاقت آسمان سے برستی ہے جو مہینہ کہلاتی ہے اور خشک زمین کو سر سبنر کر دیتی ہے اور پیاسوں کو سیراب کر دیتی ہے۔اسی کی طاقت آگ میں ہو کہ جلاتی ہے۔اور ہوا میں ہو کر دم کو تازہ کرتی ہے اور پھول کو شگفتہ کرتی اور بادلوں کو اٹھاتی اور آواز کو کانوں تک پہنچاتی ہے۔یہ اسی کی طاقت ہے کہ زمین کی شکل میں مجسم نوع انسان اور حیوانات کو اپنی پشت پر اٹھا رہی ہے۔مگر کیا یہ چیزیں خدا ہیں ؟۔نہیں بلکہ مخلوق۔مگران اجرام میں خدا کی طاقت ایسے طور پر پیوست ہو رہی ہے کہ جیسے قلم کے ساتھ ہاتھ ملا ہوا ہے۔اگر چہ ہم کہ سکتے ہیں کہ قلم کھتی ہے مگر قلم نہیں کھتی بلکہ ہاتھ کھتا ہے یا مثلاً ایک لوہے کا ٹکڑا جو اگ میں پڑ کر آگ کی شکل میں بن گیا ہے۔ہم کہ سکتے ہیں کہ وہ جلاتا ہے اور روشنی بھی دیتا ہے مگر دراصل وہ صفات اس کی نہیں بلکہ آگ کی ہیں۔اسی طرح تحقیق کی نظر سے یہ بھی سچ ہے کہ جس قدر اجرام فلکی و عناصر ارضی بلکه ذره ذره عالم