اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 113 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 113

ہوں جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں " نے توحید کے قیام کی پر شوکت پیشگوئی اسلام کے فتح نصیب جرنیل اور آنحضرت کے بطل جلیل کی اس دعوت نشان نمائی نے دہریہ اور غیرمسلم دنیا پر اسلام اور اس کے پیر جلال خُدا کی ہیبت و شوکت کا سکہ بٹھا دیا اور ان سے ہمیشہ کے لئے یہ توفیق چھن گئی کہ ان میں سے کوئی بہا در کلیجے والا حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام اور آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے سامنے مرد میدان بننے کی جرات کر سکے مگر اللہ تعالیٰ اسی پر نہیں نہیں کرے گا اور ان کو نہیں چھوڑے گا جب تک ایک بار پھر دنیا کے چپہ چپہ پر توحید کو ہ قائم کر دے جس طرح اس نے اپنی صفت مالکیت کے مظہرا تم حضرت محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسم کے زمانہ میں کیا تھا۔اسے پڑھنے والو ! یاد رکھو اور مسیح محمدی کی یہ پیشن گوئی اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو کہ : - میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری جان عجیب تنگی میں ہے اور اسکی بڑھ کہ اور کونسا درد کا مقام ہوگا کہ ایک عاجبہ انسان کو خدا بنایا گیا ہے اور ایک مشت خاک کو رب العالمین سمجھا گیا ہے۔میں کبھی کا اس غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولیٰ اور میرا قادر مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید کی فتح ہے :- " حقیقة الوحی" قت" (روحانی خزائن جلد ۲۲ طشت ۱۲ ) : )