الاستفتاء (ضمیمہ حقیقة الوحی)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iii of 242

الاستفتاء (ضمیمہ حقیقة الوحی) — Page iii

بسم الله الرّحمن الرّحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود پیش لفظ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے اپنی مشہور کتاب حقیقۃ الوحی کے ضمیمہ کے طور پر الاستفتاء عربی زبان میں تحریر فرمایا تھا۔عربک بورڈر بوہ نے الاستفتاء کے عربی متن کو ایڈیشن اول کے مطابق کرنے اور سہو کتابت کے مقامات کی وضاحت اور اردو ترجمہ کی صحت کے سلسلہ میں گراں قدر کام کیا ہے۔افادہ عام کے لئے اسے اردو ترجمہ کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے۔یہ اردو ترجمہ مرحوم جناب محمد سعید صاحب انصاری نے کیا تھا اور خاکسار نے اس ترجمہ پر نظر ثانی کی ہے اور کوشش کی ہے کہ اردو ترجمہ عربی متن کے عین مطابق ہو۔اردو دان طبقہ کی سہولت کے لئے الاستفتاء کے عربی متن کے سطر به سطر اردو ترجمہ دیا جارہا ہے۔الاستفتاء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے جو الہامات بطور نمونہ درج فرمائے ہیں ان کا اردو ترجمہ حضور کے ہی الفاظ میں حضور کی دوسری کتب سے لے کر شامل اشاعت کیا جا رہا ہے۔