الاستفتاء (ضمیمہ حقیقة الوحی) — Page 193
ضميمه حقيقة الوحى ۱۹۳ الاستفتاء وقالوا انى لك هذا ۔ اور کہیں گے کہ تجھے یہ مرتبہ کہاں سے حاصل ہو گیا۔ ان هذا لمكر مكرتموه في المدينة ۔ یہ تو ایک مکر ہے جو تم لوگوں نے مل کر بنایا۔ یہ لوگ ينظرون اليك وهم لا يُبْصِرون - تیری طرف دیکھتے ہیں مگر تو انہیں دکھائی نہیں دیتا۔ قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونی ان کو کہہ کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری يحببكم الله ۔ پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے۔ عسى ربكم ان يرحمكم - خدا آیا ہے تا تم پر رحم کرے۔ وان عدتم عدنا اور اگر تم پھر شرارت کی طرف عود کرو گے تو ہم بھی عذاب دینے کی طرف عود کریں گے۔ وجعلنا جهنم للكافرین حصیرا ۔ اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنایا ہے۔ وما أَرْسَلْنَك إِلَّا رحمة للعالمین ۔ اور ہم نے تجھے تمام دنیا پر رحمت کرنے کے لئے بھیجا ہے۔ قل اعملوا على مكانتکم انی ان کو کہہ کہ تم اپنے مکانوں پر اپنے طور پر عمل کرو عامل فسوف تعلمون - اور میں اپنے طور پر عمل کر رہا ہوں پھر تھوڑی دیر کے بعد تم دیکھ لو گے کہ کس کی خدا مدد کرتا ہے۔ لا يُقبل عمل مثقال ذرة من کوئی عمل بغیر تقویٰ کے ایک ذرہ قبول نہیں غير التقوى ہو سکتا۔ ان الله مع الذين اتقوا والذين خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں هم محسنون اور ان کے ساتھ جو نیک کاموں میں مشغول ہیں۔ قل ان افتريته فعلی اجرامی - کہہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو میری گردن پر میرا گناہ ہے۔ ولقد لبثت فيكم عمرا من قبله اور میں پہلے اس سے ایک مدت تک تم ہی میں افلا تعقلون - رہتا تھا کیا تم کو سمجھ نہیں ؟ ؟