الاستفتاء (ضمیمہ حقیقة الوحی)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 185 of 242

الاستفتاء (ضمیمہ حقیقة الوحی) — Page 185

ضمیمه حقيقة الوحي ۱۸۵ الاستفتاء يأتون من كُلّ فج عميق - اس کثرت سے لوگ تیری طرف آئیں گے کہ جن راہوں پر وہ چلیں گے وہ عمیق ہو جائیں گے۔ينصرك الله من عنده - خدا اپنی طرف سے تیری مدد کرے گا۔ینصرک رجال نوحى اليهم من تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔السماء - لا مبدل لكلمات الله - خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں۔قال رَبِّك انه نازل من السماء تیرا رب فرماتا ہے کہ ایک ایسا امر آسمان سے نازل ہو گا جس سے تو خوش ہو جائے گا۔ما یرضیک۔انا فتحنا لک فتحا مُبِينًا۔ہم ایک کھلی کھلی فتح تجھ کو عطا کریں گے۔فتح الولى فتح وقربناه نجيا۔ولی کی فتح ایک بڑی فتح ہے اور ہم نے اس کو ایک ایسا قرب بخشا کہ ہمراز اپنا بنا دیا۔اشجع الناس - وہ تمام لوگوں سے زیادہ بہادر ہے۔ولو كان الايمان معلقا بالثريا اور اگر ایمان ثریا سے معلق ہوتا تو وہ وہیں جا کر اس لنا له - انار الله برهانه - کو لے لیتا۔خدا اس کی حجت روشن کرے گا۔كُنتُ كنزا مخفيًّا فَاَحْبَبْتُ ان میں ایک خزانہ پوشیدہ تھا۔پس میں نے چاہا کہ أعرف۔ظاہر کیا جاؤں۔یاقمرياشمس انت منی اے چاند اور اے سورج تو مجھ سے ظاہر ہوا وانا منک۔اور میں تجھ سے۔اذا جاء نصر الله وانتهى امر جب خدا کی مدد آئے گی اور زمانہ ہماری طرف الزمان الينا وتمت كلمة ربک رجوع کرے گا تب کہا جائے گا کہ کیا یہ شخص جو بھیجا اليس هذا بالحق۔گیا حق پر نہ تھا۔