القصیدۃ فی مدح خاتم النبیین ﷺ — Page 9
۲۴ كَانَ الْحِجَازُ مُغَازِلَ الْغِزْلَانِ فَجَعَلْتَهُمْ فَانِيْنَ فِي الرَّحْمَانِ اہل حجاز آہو چشم عورتوں سے عشق بازی میں لگے ہوئے تھے۔سوتو نے انہیں خدائے رحمان ( کی محبت ) میں فانی بنا دیا۔۲۵ شَيْتَانِ كَانَ الْقَوْمُ عُمْيًا فِيْهِمَا حَسْوُ الْعُقَارِ وَكَفْرَةُ النِّسْوَان دو باتیں تھیں جن میں قوم اندھی ہو رہی تھی۔یعنی مزے لے لیکر شراب نوشی اور بہت سی عورتیں رکھنا۔۲۶ أَمَّا النِّسَاءُ فَحُرِّمَتْ إِنْكَاحُهَا زَوْجَالَهُ التَّحْرِيمُ فِي الْقُرْآن عورتوں سے متعلق تو یہ حکم ہوا کہ ان کا نکاح ایسے خاوند سے جس کی حُرمت قرآن میں آگئی ،حرام کر دیا گیا۔9