القصائد الاحمدیہ — Page 55
يُكَفِّرُنِي رُنِي شَيْخٌ وَّ تَتْلُوهُ أُمَّةٌ وَمَا إِنْ أَرَاهُ كَعَاقِلِ يَتَدَبَّرُ ایک شیخ میری تکفیر کر رہا اور ایک گروہ اسکے پیچھے چل رہا ہے اور میں ایسے ایسے دانشمند کی طرح نہیں پاتا جو تدبر سے کام لے۔يُرِى ظَهرَهُ عِندَ الرِّضَالِ كَتَعْلَبِ وَكَالدِّتُبِ يَعْوِى حِيْنَ يَهْذِى وَيَهْجُرُ مقابلہ کے وقت وہ لومڑی کی طرح اپنی پیٹھ دکھاتا ہے اور جب وہ بکواس اور بیہودہ گوئی کرتا ہے تو بھیڑیے کی طرح چلاتا ہے۔غَبِيٌّ عَتِيٌّ أَضْرَمَ الْجَهْلُ غَيْظَةَ كَجُلْمُوْدِ صَخْرٍ جَهْلُهُ لَا يُغَيَّرُ وہ کند ذہن اور سرکش ہے۔جہالت نے اسکے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔اسکی جہالت چٹان کے پتھر کی طرح تبدیل نہیں ہوسکتی۔وَ كَفَّرَنِي بِالْحِقْدِ مِنْ غَيْرِ مَرَّةٍ فَقُلْتُ لَكَ الْوَيْلَاتُ إِنَّكَ أَكْفَرُ اور کینہ سے کئی مرتبہ اس نے میری تکفیر کی تب میں نے (اسے) کہا تیرے لئے ہلاکتیں ہوں تو تو سب سے بڑا کا فر ہے۔وَيَسْعَى لِاِيُدَائِي وَيَسْعَى بِزُورِهِ عَلَيَّ حَرِيصٌ كَالْعِدَا لَوْ يَقْدِرُ وہ مجھے دکھ دینے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے جھوٹ کے ذریعہ چغل خوری کرتا ہے وہ دشمنوں کیطرح میرے خلاف حریص ہے اگر اس کا بس چل سکے۔عَجِبْتُ لَهُ مَا يَتَّقِ اللَّهَ ذَرَّةً أَشِقْوَهُ هَذَا الْمَرْءِ أَمْرٌ مُّقَدَّرُ میں اس پر حیران ہوں کہ وہ خدا سے ذرہ برابر بھی نہیں ڈرتا۔کیا اس آدمی کی شقاوت ایک امر مقد رہے؟ فَطَوْرًا يَرُدُّ الْبَيِّنَاتِ وَتَارَةً يُحَرِّفُ قَوْلَ الْمُصْطَفى وَيُغَيِّرُ کبھی تو تو کھلے نشانوں کو رڈ کرتا ہے اور کبھی قول مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں تحریف اور تبدیلی کرتا ہے۔قَصَدْتُ هُدَاهُ تَرَحُمًا فَتَمَايَلَ عَلَى الرّجُسِ وَ الْبَلْوَى فَكَيْفَ أُطَهَرُ میں نے تو رحم سے اس کو ہدایت دینے کا ارادہ کیا تھا پر وہ پلیدی اور فساد پر مائل ہوا تو میں (اسے) کیسے پاک کروں۔وَقَالَ يَمِينُ اللَّهِ مَالَكَ نَاصِرٌ فَآلَيْتُ إِنَّ اللَّهَ مَعْنَا فَنَظْفِرُ اور اس نے کہا اللہکی قسم! تیرا کوئی مددگار نہیں ہو گا۔میں نے بھی قسم کھائی کہ یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے پس ہم فتح پائیں گے۔وَ لَمَّا أُرِيدُ عِلَاجَهُ مِنْ نَّصِيحَةٍ يَسُبُّ وَيُبْدِي كُلَّمَا كَانَ يُضْمِرُ اور جب میں خیر خواہی سے اس کے علاج کا ارادہ کرتاہوں تو وہ گالی دینے لگتا ہے اور جو کچھ دل میں چھپائے رکھا تھا اسے ظاہر کر دیتا ہے۔