القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 47 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 47

۴۷ وَ كَمْ مِنْ دَوَاتِ الْأَرْضِ يَحْيَى مُدَّةً عَلَى ظَهْرِهَا فَاعْجَبُ لِهَذَا وَ فَكَّرُوا ویسے زمین پر رینگنے والے بہت سے جانور بھی تو مدت تک زندہ رہتے ہیں اسکی سطح پر۔پس تو اس معاملے پر تعجب کرتارہ اور تم سب لوگ بھی سوچو۔وَإِنَّ جُنُودَ الْأَنْبِيَاءِ وَحِزْبَهُمُ الُوْقْ فَهَلْ تُرَيَنَّ كَابُنِكَ اخَرُ اور بے شک انبیاء کے لشکر اور ان کا گروہ ہزاروں میں ہیں۔پس کیا تیرے( مفروض) بیٹے کی طرح کوئی اور بھی دکھائی دیتا ہے۔فَإِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ كَقَوْلِكُمْ فَشَجَرَهُ نَسلِ اللَّهِ تَنْمُرُ وَتَكْفُرُ اگر تمہارے قول کے مطابق کوئی خدائے رحمان کا بیٹا ہوتا تو اللہ کا شجرہ نسل ( تو ) بڑھ جاتا اور کثرت پا جاتا۔ابُدِّلَ سُنَّةُ رَبِّنَا بَعْدَ مُدَّةٍ اَيُمْكِنُ فِى سُنَنِ الْقَدِيمِ تَغَيُّرُ کیا ہمارے رب کی سنت ایک مدت کے بعد تبدیل ہو گئی ہے؟ کیا ازلی خدا کے دستور میں کوئی تغییر ممکن ہے؟ وَ قَانُونُ سُنَنِ اللَّهِ فِي بَعْثِ رُسُلِهِ مُبِينٌ فَهَلْ أَبْصَرْتَ أَوْ لَا تُبْصِرُ الہی دستور کا قانون تو اپنے رسولوں کے بھیجنے میں واضح ہے۔پس کیا تو نے بصیرت سے کام لیا ہے یا تو دیکھ ہی نہیں سکتا ؟ وَ اِنْ لَّمْ تَرَ الْيَوْمَ الْهُدَى فَتَرى غَدًا ظَلَامًا مُهيِّبًا فِيهِ تَهْوِى وَتُنْدَرُ اور اگر آج تو ہدایت کو نہ پاسکا تو کل تو دیکھے گا ہیبت ناک تاریکی کو جس میں تو گرے گا اور ہلاک ہو جائے گا۔ا تَخْلَعُ جَهْلًا رِبْقَةَ الْعَقْلِ وَالنُّهَى لَا قَوَالِ قَوْمٍ قَدْ أَصَلُّوا وَ دُمِرُوا کیا تو جہالت سے عقل و دانش کا پٹہ اتار رہا ہے ایسے لوگوں کی باتوں کی خاطر جنہوں نے (اور وں کو ) گمراہ کیا اور خود بھی ) ہلاک ہو گئے۔اَ تَتْرُكُ مَا جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلِ مِنْ هُدى أَلَا تَتَّبَعَنْ قَوْمًا هُدُوا وَتَبَقَّرُوا کیا تو چھوڑتا ہے اس ہدایت کو جو رسول لے کر آئے ؟ کیا تو ان لوگوں کی پیروی نہیں کرتا جو ہدایت دیئے گئے اور انہوں نے بہت علم حاصل کیا ؟ عَلَيْكُمْ بِسُبُلِ اللَّهِ مِنْ قَبْلِ سَاعَةٍ تُرِيكُمْ لَظَى النَّارِ الَّتِي هِيَ تُسْعَرُ تم پر خدا کی راہوں کا اختیار کرنا اس گھڑی کی آمد سے پہلے لازم ہے جو تم کو اس آگ کا شعلہ دکھائے گی جو بھڑکائی جائے گی۔عَذَابٌ أَلِيمٌ لَا انْتِهَاءَ لِحَرْقِهِ وَإِنْ يَنْضَجَنُ جِلْدٌ فَيُخْلَقُ أَخَرُ وہ درد ناک عذاب ہو گا جس کی جلن ختم نہیں ہوگی اور اگر ایک چمڑا پک جائے گا تو دوسرا پیدا کر دیا جائے گا۔