القصائد الاحمدیہ — Page 43
۴۳ فَدَعْ كُلَّ مَلْفُرُطٍ بِقَوْلِ مُحَمَّدٍ وَقَلِدْ رَسُولَ اللهِ تَنْجُ وَتُغْفَرُ پس چھوڑ دے ساری باتیں محمد ( ﷺ) کے قول کے مقابلہ میں اور رسول اللہ (ﷺ) کی تقلید کر تو نجات پائیگا اور بخشا جائیگا۔وَ لَيْسَ طَرِيقُ الْهَدَى إِلَّا اتِّبَاعَةَ وَمَنْ قَالَ قَوْلًا غَيْرَهُ فَيُتَبَّرُ اور ہدایت کی راہ اس کی پیروی کے سوا کوئی نہیں اور جس نے اس کے علاوہ کوئی بات کہی وہ ہلاک کیا جائے گا۔وَمَنْ رَدَّ مِنْ قِلِ الْحَيَاءِ كَلَامَهُ فَقَدْ رُدَّ مَلْعُونًا وَّ سَوْفَ يُمَدَّرُ اور جس نے حیا کی کمی کی وجہ سے آپ کی بات کو ر ڈ کر دیا وہ ملعون ہو کر مردود ہوا اور جلد پراگندہ حال ہوگا۔وَمَنْ يَرَ تَقْوَى غَيْرَ هَدْيِ رَسُوْلِنَا فَذلِكُمُ الشَّيْطَانُ يَعْتُوُ وَيُشْغَرُ اور جو شخص ہمارے رسول ﷺ کی ہدایت کے سوا کسی امر کو تقوی خیال کرے تو وہ شیطان ہے جوسرکشی کرتا ہے اور دھتکارا جاتا ہے۔وَمَا نَحْنُ إِلَّاحِزُبُ رَبِّ غَالِبٍ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللهِ يَعْلُو وَيُنْصَرُ اور ہم تو صرف رب غالب کا گر وہ ہیں۔آگاہ رہو کہ بے شک اللہ کا گر وہ غالب آتا ہے اور مدددیا جاتا ہے۔وَ وَاللَّهِ إِنَّ كِتَابَنَا بَحُرُ الْهُدَى وَتَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّنَا مُتَبَقِرُ اور اللہ کی قسم! ہماری کتاب تو ہدایت کا سمندر ہے۔اور بخدا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو بہت بڑے عالم ہیں۔وَيَبْقَى إِلى يَوْمِ الْقِيَامَةِ دِينُهُ لَهُ مِلَّةٌ بَيْضَاءُ لَا تَتَغَيَّرُ اور قیامت کے دن تک آپ کا دین باقی رہے گا۔آپ کا روشن دین کبھی نہیں بدلے گا۔وَ نُؤْثِرُ فِى الدَّارَيْنِ سُنَنَ رَسُولِنَا وَسُنَّةُ خَيْرِ الرُّسُلِ خَيْرٌ وَّ اَزْهَرُ اور ہم دونوں جہان میں اپنے رسول ﷺ کے طریقوں کو پسند کرتے ہیں اور خیر ال سل کا طریق ہی بہتر اور زیادہ روشن ہے۔فَلَمَّا عَرَفْتَ الْحَقَّ دَعُ ذِكَرَ بَاطِلِ وَلَوْ لِلصَّدَاقَةِ مِثْلَ بَكْرٍ تُنْهَرُ جب تو نے حق کو پہچان لیا تو باطل کا ذکر چھوڑ دے خواہ صداقت کی خاطر تجھے نو جوان اونٹ کی طرح ڈانٹ ڈپٹ کی جائے۔وَلَا أَيُّهَا النَّرْثَارُ خَفْ قَهُرَقَاهِرٍ وَيَعْلَمُ رَبِّي مَا تُسِرُّ وَتَخْمَرُ خبر داراے بکواسی اقتہار کے قہر سے ڈر اور میرا رب جانتا ہے جو تو چھپاتا ہے اور جس پر تو پردہ ڈالتا ہے۔