القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 42 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 42

۴۲ وَمَنْ تَبِعَهُ مَا وَجَدَرِيحَ تَيَقُنِ وَلَكِنْ إِلَى الْإِلْحَادِ وَالشَّكِ يُدْحَرُ اور جو اس کی پیروی کرے وہ یقین کی خوشبو نہیں پاتا بلکہ وہ الہاد اور شک کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔وَمَا فِيهِ إِلَّا مَا يُضِلُّ قُلُوْبَكُمْ وَيَهُدُّ بِبَيْتِ نَجَاتِكُمْ وَيُدَمِرُ اور نہیں ہے اس میں مگر وہ کچھ جو تمہارے دلوں کو گمراہ کر دے۔اور تمہاری نجات کا گھر ڈھا دے اور برباد کر دے۔وَ مِنْ أَيْنَ طِفَلٌ لِلَّذِي هُوَ اَطْهَرُ اللَّهِ زَوْجٌ أَيُّهَا الْمُتَمَدِّرُ! اور کہاں لڑکا ہوسکتا ہے اس ہستی کا جو سب سے پاک ہے؟ اے خراب آدمی! کیا اللہ کی کوئی بیوی ہو سکتی ہے؟ وَلَكِنَّنَا لَا نَعْرِفُ اللَّهَ هَكَذَا وَحِيدٌ فَرِيدٌ قَادِرٌ مُتَكَبِّرُ لیکن ہم لوگ اللہ کو ایسا نہیں جانتے وہ یگانہ ہے یکتا ہے قادر ہے۔کبریائی والا ہے۔وَ ذَلِكَ لِلدِّينِ الْقَوِيْمِ كَرَامَةٌ إِذَا مَا تَبِعْتَ هُدَاهُ فَاللَّهُ يُؤْثِرُ اور یہ امر سچے دین کے لئے بطور کر امت کے ہے کہ جب تو اس کی ہدایت کی پیروی کرے تو اللہ ( تجھے ) برگزیدہ کر دے گا۔وَيَشْغِفُكَ اللهُ الْعَزِيزُ مَحَبَّةَ وَيَأخُذُ قَلْبَكَ حُبُّ حِبّ وَّ يَأْطِرُ اور خدائے عزیز تجھ کو اپنی محبت سے شیفتہ کر دے گا اور محبوب کی محبت تیرے دل کو لے لے گی اور مائل کر لے گی۔فَطُوبَى لِمَنْ صَافَى صِرَاطَ مُحَمَّدٍ وَ كَمِثْلِ هَذَا النُّورِ مَا بَانَ نَيْرُ خوشی اس شخص کیلئے جس نے نہ دل سے محمد ﷺ کی راہ کو چاہا اور اس نور کی مانند کوئی نور دینے والا ظا ہر نہیں ہوا۔وَصَلْنَا إِلَى الْمَوْلَى بِهَدْيِ نَبِيِّنَا فَدَعْ مَا يَقُوْلَ الْكَافِرُ الْمُتَنَصِرُ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت سے مولیٰ سے جاملے۔پس چھوڑ دے اس بات کو جو نصرانی کا فرکہتا ہے۔وَفِي كُلِّ أَقْوَامٍ ظَلَامٌ مُدَمِرٌ وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ بَدَرٌ مُنَوِّرُ سب قوموں میں مہلک تاریکی چھائی ہوئی ہے اور یقین رسول اللہ (ﷺ) روشنی دینے والے چودہویں کے چاند ہیں۔وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ مُهْجَةُ مُهْجَتِي وَمِنْ ذِكْرِهِ الْأَحْلَى كَانِي مُثْمِرُ اور بے شک رسول اللہ ( ﷺ ) تو میری جان ہیں اور اس کی بہت شیر میں یاد سے ہی گویا میں پھل دار ہوں۔