القصائد الاحمدیہ — Page 32
۳۲ وَدُودْ يُحِبُّ الطَّائِعِينَ تَرَحُمًا مَلِيْك فَيُزْعِجُ ذَا شِقَاقٍ وَّ يَحْصِرُ وہ بہت محبت کرنے والا ہے۔فرمانبرداروں سے از راہ شفقت پیار کرتا ہے۔وہ بادشاہ ہے سو وہ مخالف کو مضطرب کر دیتا ہے اور گھیرے میں لے لیتا ہے۔يُحِيطُ بِكَيْدِ الْكَائِدِينَ بِعِلْمِهِ فَيُهْلِكُ مَنْ هُوَ فَاسِقٌ وَّ مُزَوِّرُ وہ اپنے علم سے مکاروں کے مکر کا احاطہ کر لیتا ہے سو وہ اس شخص کو جو فاسق اور فریبی ہو ہلاک کر دیتا ہے۔وَلَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَا كُفُولَّهُ وَحِيدٌ فَرِيدٌ مَّا دَنَاهُ التَّكَثُرُ نہ اس نے کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے۔وہ یگانہ اور یکتا ہے۔کثرت اس کے قریب بھی نہیں آئی۔وَ مَنْ قَالَ إِنَّ لَهُ الهَا قَادِرًا سِوَاهُ فَقَدْ نَادَى الرَّدَى وَ يُدَمَّـرُ اور جو شخص کہے کہ اس کا ایک قادر معبود اس کے سوا ہے تو اس نے ہلاکت کو پکارا اور وہ ہلاک کیا جائے گا۔وَ بَشَّرَنِي قَبْلَ الْجِدَالِ بِلُطْفِهِ فَقَالَ لَكَ الْبُشْرَى وَ اَنْتَ الْمُظَفَّرُ اور مقابلہ سے پہلے ہی اس نے اپنی مہربانی سے مجھے بشارت دے دی۔سو کہا: تجھے بشارت ہو تو ہی کامیاب ہونیوالا ہے۔فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ مِنِّى تَذَلُّلًا وَقَصَدْتُ عَنُبَرْسَرَ وَ قَطْرِيَ يَمْطُرُ تب میری آنکھوں سے عاجزی سے آنسو جاری ہو گئے اور میں نے اس حال میں امرتسر کا ارادہ کیا کہ میرے آنسوؤں کی جھڑی لگ رہی تھی۔فَجِئْتُ النَّصَارَى فِي مَقَامِ جُلُوسِهِمْ فَتَخَيَّرُوا مِنْهُمْ خَصِيمًا وَّ أَنْظُرُ پس میں نصاری کے پاس انکی جلسہ گاہ میں پہنچ گیا اور میں دیکھ رہا تھا کہ انہوں نے اپنے میں سے ایک بحث کر نیوالے کا انتخاب کیا ہے۔وَظَلَّ النَّصَارَى يَنْصُرُونَ وَكِيْلَهُمْ وَكُلٌّ تَسَلَّحَ صَائِلًا لَّوْ يَقْدِرُ اور نصاری اپنے وکیل کو مدد دینے لگ گئے اور اگر بس چلتا تو ہر شخص حملہ آور ہونے کے لئے مسلح ہو جاتا۔رَنَيْتُ مُبَارِزَهُمْ كَذِتُبِ بِظُلْمِهِ يَصُولُ عَلَى سُبُلِ الْهُدَى وَيُزَوِّرُ میں نے انکی طرف سے مقابلہ کر نیوالے کو اسکے ظلم کی وجہ سے بھیڑیے کی طرح پایا جو ہدایت کی راہوں پر حملہ کرتا تھا اورمکر سے کام لے رہا تھا۔فَخَاصَمَ ظُلْمًا فِي ابْنِ مَرْيَمَ وَاجْتَرَى عَلَى اللَّهِ فِيْمَا كَانَ يَهْذِى وَ يَهْجُرُ اس نے ابن مریم کے بارے میں ظلم سے جھگڑا کیا اور جرات کی اللہ پر اسی بات میں جو وہ بک رہا تھا اور جس میں بے ہودگی دکھا رہا تھا۔