القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 30 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 30

L القصيدة الثانية دوسر اقصیده أَ يَا مُحْسِنِيَ اثْنِي عَلَيْكَ وَ أَشْكُرُ فِدَى لَّكَ رُوْحِيَ أَنْتَ تُرْسِي وَ مَأْزَرُ اے میرے محسن ! میں تیری ثنا اور شکر کرتا ہوں۔میری روح تجھ پر فدا ہو۔تو میری ڈھال اور قوت ہے۔بِفَضْلِكَ إِنَّا قَدْ غَلَبْنَا عَلَى الْعِدَى بِنَصْرِكَ قَدْ كُسِرَ الصَّلِيْبُ الْمُبَطِرُ تیرے فضل سے ہم نے دشمنوں پر غلبہ پایا ہے اور تیری نصرت سے ہی اترانے والی صلیب تو ڑ دی گئی ہے۔فَتَحْتَ لَنَا فَتْحًا مُّبِينًا تَفَضُّلًا بِفَوْجِ إِذَا جَاءُ وُا فَزَهَقَ التَّنَصُّرُ تو نے ہمیں اپنی مہربانی سے فتح مبین عطا کی ایسی فوج سے کہ جب اس کے سپاہی پہنچے تو عیسائیت بھاگ نکلی۔قَتَلْتَ خَنَازِيرَ النَّصَارَى بِصَارِمٍ وَ اَرْدَى عِدَانَا فَضْلُكَ الْمُتَكَفِّرُ تو نے نصاری کے خنزیروں کو تیز تلوار سے مارڈالا۔اور تیرے عظیم فضل نے ہمارے دشمنوں کو ہلاک کر دیا۔بِوَجْهِكَ مَا أَنْسَى عَطَايَاكَ بَعْدَهُ وَفِي كُلِّ نَادٍ نَبَأَ فَضْلِكَ اَذْكُرُ تیری ذات کی قسم ! اسکے بعد میں تیرے احسانات کو نہ بھولوں گا۔اور ہر مجلس میں تیرے فضل کی عظیم الشان خبر کا ذکر کرتار ہونگا۔تُلَبِّيْكَ رُوحِي دَائِمًا كُلَّ سَاعَةٍ وَإِنَّكَ مَهُمَا تَحْشُرِ الْقَلْبَ يَحْضُرُ میری روح ہمیشہ ہر گھڑی تجھے لبیک کہتی ہے۔اور بے شک تو جب بھی میرے دل کو بلاتا ہے وہ حاضر ہو جاتا ہے۔وَ تَعْصِمُنِي فِي كُلِّ حَرْبِ تَرَحُمًا فِدَّى لَّكَ رُوحِي أَنْتَ دِرْعِي وَ مِغْفَرُ اور تُو مجھے از راہ تر تم ہر لڑائی میں بچالیتا ہے۔میری روح تجھ پر قربان جائے۔تو ہی میری زرہ اور خود ہے۔