القصائد الاحمدیہ — Page 352
۳۵۲ كَذَالِكَ مِنْ شَعْبَانَ نِصْفٌ كَمِثْلِهِ فَيَا رَبِّ بَارِكُهَا لِمَنْ يَتَذَكَّرُ اسی طرح شعبان کا بھی نصف تھا۔ پس اے میرے رب ! ان کے لئے اس کو مبارک کر جو ہدایت پر آنا چاہے۔ رَمَيْتُ لِاغْتَالَنُ وَمَا كُنتُ رَامِيًا وَلَكِنْ رَّمَاهُ اللَّهُ رَبِّي لِيُظْهِرُ میں نے اس رسالہ کو تیر کی طرح چلا یا تا یک دفعہ دشمن کا کام تمام کروں ۔ اور دراصل میں نے اس کو نہیں چلایا بلکہ خدا نے چلایا تا مجھے غلبہ دے۔ وَهَذَا لِعَهْدٍ قَدْ تَقَرَّرَبَيْنَنَا بِمُدِّ فَلَمْ نَنْكُثُ وَلَمْ نَتَغَيَّرُ اور یہ قصیدہ ہم نے اس عہد کے لحاظ سے لکھا ہے جو موضع مد میں کیا گیا تھا۔ پس ہم نے عہد شکنی نہیں کی اور نہ ہم بدل گئے۔ نَرَى بَرَكَاتِ نَزَّلُوْهَا مِنَ السَّمَا لَنَا كَاللُّوَاقِحِ وَالْكَلَامُ يُنَضَّرُ ہم ایسی برکات دیکھ رہے ہیں جو آسمان سے ہمارے لئے اتری ہیں۔ ان اونٹنیوں کی طرح جو حمل دار ہوتی ہیں۔ اور کلام تازہ کی گئی ہے۔ وَوَ اللَّهِ إِنَّ قَصِيدَتِي مِنْ مُّؤَيِّدِي فَنُثْنِي عَلَى رَبِّ كَرِيمٍ وَ نَشْكُرُ اور بخدا! میرا قصیدہ میرے اسی خدا کی طرف سے ہے ( جو میری تائید فرمارہا ہے ) ۔ پس ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اور شکر کرتے ہیں۔ وَيَارَبِّ إِنْ أَرْسَلْتَنِي مِنْ عِنَايَةٍ فَأَيِّدُ وَ كَمِّلُ كُلَّ مَا قُلْتُ وَانْصُرُ اور اے میرے رب ! اگر تو نے اپنی عنایت سے مجھے بھیجا ا ہے۔ ہے۔ پس پس تائید تائید کر کر اور اور ہر ایک طریق جو میں نے سوچا ہے اس کو کامل کر ۔ ۔ (اعجاز احمدی روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵۰ تا ۲۰۱)