القصائد الاحمدیہ — Page 328
۳۲۸ وَاذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَاأَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ اور جب میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں۔تو نے کہا کہ کافر ہے۔پس تیری تقوی کہاں ہے اے دلیری کرنے والے! وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَّ يَأْتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ اور اگر تو ڈرتا نہیں ہے پس کہہ دے کہ تو مومن نہیں۔اور وہ زمانہ چلا آتا ہے کہ تو پو چھا جائیگا اور آگاہ کیا جائیگا۔وَ إِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ اور میں نے نفس اور مخلوق اور ہوا و ہوس کو چھوڑ دیا ہے۔پس اب مجھے نہ تو گالی دُکھ دیتی ہے اور نہ تعریف ناز اور خوشی پیدا کرتی ہے۔وَكَمْ مِّنْ عَدُوٌّ كَانَ مِنْ أَكْبَرِ الْعِدَا فَلَمَّا أَتَانِي صَاغِرًا صِرْتُ أَصْغَرُ اور بہت لوگ ہیں کہ جو میرے سخت دشمن تھے۔پس جب ایسا دشمن کسر نفسی سے میرے پاس آیا تو میں نے اُس سے بڑھ کر کسر نفسی کی۔وَ لَسْتُ بِذِى كُهُرُوْرَةٍ غَيْرَانَّنِي إِذَا زَادَ فُحْشَا ذُوْعِنَادٍ أَصَـعْـرُ اور میں کینہ ور آدمی نہیں ہوں۔ہاں اس قدر ہے۔کہ جب کوئی گالی دینے میں حد سے بڑھ جائے تو میں اُس سے منہ پھیر لیتا ہوں۔وَلَا غِلَّ فِي قَلْبِي وَلَا مِنْ جَبَانَةٍ وَالْقِي حُسَامِي مُغْضِيَّا وَ أَشَهرُ اور نہ میرے دل میں کچھ کینہ ہے اور نہ میں بزدل ہوں۔اور میں عفو کر کے اپنی تلوار پھینک دیا کرتا ہوں مگر مقابلہ میں کھینچ بھی لیتا ہوں۔فَإِنْ تَبْغِنِي فِي حَلْقَةِ السّلم تُلْفِنِي وَإِن تَطْلُبَنِّى فِي الْمَيَادِينِ اَحْضُرُ پس اگر تو مجھے صلح کاری کے حلقہ میں طلب کرے تو وہیں پائیگا۔اور اگر تو مجھے جنگ کے میدان میں ڈھونڈے تو وہیں مجھے دیکھ لے گا۔وَأَرْسَلَنِي رَبِّي لِإِصْلَاحِ خَلْقِهِ فَيَاصَاحِ لَا تَنْطِقُ هَوًى وَّ تَصَبَّرُ اور خدا نے مجھے بھیجاہے کہ تا میں مخلوق کی اصلاح کروں۔پس اے میرے صاحب ! نفسانی طور پر بات مت کر اور صبر سے میرے کام میں فکر کر۔وَإِنْ اَكُ كَذَّابًا فَكِذْبِى يُبيدُنِي وَإِنْ اَكُ مِنْ رَّبِّي فَمَالَكَ تَهْجُرُ اور اگر میں جھوٹا ہوں تو میرا جھوٹ مجھے ہلاک کر دے گا۔اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں۔پس کیوں تو بیہودہ گوئی کرتا ہے؟ فَذَرْنِي وَ رَبِّي وَانْتَظِرُ سَيْفَ حُكْمِهِ لِيَقْطَعَ رَأْسِى أَوْ قَفَا مَنْ يُكَفِّرُ پس مجھے میرے خدا کے ساتھ چھوڑ دے اور اس کے حکم کی تلوار کا منتظر رہتا وہ میرا اسر کاٹے یا اس کا جو مجھے کافر کہتا ہے۔