القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 17 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 17

وَ قُلْتُ لَهُمْ يَا قَوْمُ خَفْ قَهُرَ قَادِرٍ وَأَقْصِرُ وَمَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّشَدُّدِ اور میں نے انہیں کہا اے میری قوم! قادر خدا کے قہر سے ڈر اور اس تشد د میں کچھ تو کمی اور نرمی پیدا کرو۔فَمَا تَرَكُوا أَوْزَارَ شَرِوَفِتْنَةٍ وَمَا خَافُوا نِيرَانَ يَوْمٍ مُبَدِّدِ لیکن انہوں نے شر اور فتنہ کے ہتھیار نہ چھوڑے اور نہ ہی ٹکڑے کر دینے والے دن کی آگ سے ڈرے۔وَقَدْ تَرَكُونِي نَحْوَةً وَتَبَاعَدُوا وَلَيْسَ فُؤَادِي عَنْ هَوَاهُمْ بِمُبْعِدِ اور وہ اپنی نخوت سے مجھے چھوڑ کر بہت دور چلے گئے۔لیکن میرا دل ان کے خیال سے دور نہیں ہے۔( التبليغ“ ٹائیٹل پیج صفحه آخر)