القصائد الاحمدیہ — Page 250
۲۵۰ لَمَّا أَتَيْتُ الْقَوْمَ سَبُّوا كَالْعِدَا وَتَخَيَّرُوا سُبُلَ الشَّقَا بِابَاءِ جب میں قوم کے پاس آیا تو اس نے مجھے دشمنوں کی طرح گالیاں دیں اور انکار کی وجہ سے بدبختی کے رستے کو اختیار کر لیا۔قَالُوا كَذُوبٌ كَيْدَبَانٌ كَذَّبَةٌ بَلْ كَافِرٌ وَّ مُزَوِّرٌ وَّمُرَائِي انہوں نے کہا کہ یہ کا ذب ہے کذاب ہے اور مجسم جھوٹ ہے بلکہ کافر ہے فریبی ہے اور ریا کار ہے۔مَنْ مُخْبِرٌ مِّنْ ذِلَّتِى وَ مُصِيبَتِى مَوْلَايَ خَتْمَ الرُّسُلِ بَحْرَ عَطَاءِ کوئی ہے جو میری ذلت اور مصیبت کی خبر دے میرے مولا خاتم الرسل کو جو بخشش کا سمندر ہیں۔يَا طَيِّبَ الأَخْلَاقِ وَالْأَسْمَاءِ أَفَأَنْتَ تُبْعِدُنَا مِنَ الْآلَاءِ اے پاکیزہ اخلاق اور پاک ناموں والے نبی! کیا تو ہمیں اپنی نعمتوں سے دور رکھے گا۔اَنْتَ الَّذِي شَغَفَ الْجَنَانَ مَحَبَّةٌ اَنْتَ الَّذِي كَالرُّوحِ فِي حَوْبَائِي تو وہ ہے جس کی محبت دل میں گھر کر گئی ہے۔تو وہ ہے جو میرے بدن میں روح کی طرح ہے۔أَنْتَ الَّذِي قَدْ جُذِبَ قَلْبِي نَحْوَهُ أَنْتَ الَّذِي قَدْ قَامَ لِلِاصْبَاءِ تو وہ ہے کہ جس کی طرف میرا دل کھچا ہوا ہے۔تو وہ ہے جو میری دلبری کے لئے کھڑا۔أَنْتَ الَّذِي بِوَدَادِهِ وَبِحُبِّهِ أَيَدْتُّ بِالْإِلْهَامِ وَالْإِلْقَاءِ تو وہ ہے کہ جس کی محبت اور دوستی کے باعث میں الہام اور القاء الہی سے تائید یافتہ ہوا۔اَنْتَ الَّذِي أَعْطَى الشَّرِيعَةَ وَالْهُدَى نَجى رِقَابَ النَّاسِ مِنْ أَعْبَادِ تو وہ ہے جس نے شریعت اور ہدایت دی ہے اور لوگوں کی گردنوں کو بوجھوں سے نجات دی ہے۔هَيْنَاكَ كَيْفَ نَفِرُّ مِنْكَ كَمُفْسِدِ رُوْحِي فَدَتُكَ بِلَوْعَةٍ وَّ وَفَاءِ ہم تجھ سے مفسد کی طرح کیسے بھاگ سکتے ہیں کہ یہ ناممکن ہے۔میری تو جان بھی آپ پر سوزشِ عشق اور وفاداری سے قربان ہے۔امَنْتُ بِالْقُرْآن صُحُفِ الهِنَا وَبِكُلِّ مَا أَخْبَرُتَ مِنْ أَنْبَاءِ میں اپنے معبود کے صحیفوں (یعنی) قرآن پر ایمان لایا ہوں اور ان تمام اخبار غیبیہ پر بھی جن کی تو نے خبر دی۔