القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 16 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 16

۱۶ وَ أَيْقَظْتُهُمْ رُحُمًا عَلَيْهِمْ وَشَفَقَةً وَلَكِنَّهُمْ أَعْدَاءُ كُلَّ مُسَهَدِ میں نے ان پر رحمت اور شفقت کرتے ہوئے انہیں بیدار کیا لیکن وہ ہر جگانے والے کے دشمن ہیں۔وَ لَسْتُ بِتَارِي أَمْرَ رَبِّي مَخَافَةٌ وَلَوْ قَتَلُونِي بِالْحِسَامِ الْمُجَرَّدِ اور میں اپنے رب کے حکم کو کسی بھی خوف سے ترک کرنے والا نہیں خواہ وہ بے نیام تیز تلوار سے میرے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں وَ كَيْفَ أَخَافُ نَهِيقَ قَوْمٍ مُفَنَّدٍ مَثِلَ عُوَاءِ الذِئْبِ بَلْ صَوْتَ جُدْجُدِ اور میں ایک بے وقوف قوم کے شور وغوغا سے کس طرح خائف ہو سکتا ہوں جن کی آواز بھیڑیے کی شیخ تو کجا بینڈ ھے کی آواز کی طرح ہے وَ كَيْفَ يُؤَثِرُ حُجَّتِي فِي نُفُوسِهِمْ وَلَا حَظَّ مِنْ سِرِّ الْهُدَى لِصَفَنَدَدِ و اور میری دلیل ان کے نفوس میں کیسے اثر کر سکتی ہے جبکہ کسی احمق کے لئے رموز ہدایت میں کوئی حصہ نہیں۔تَبَيَّنَتِ الْآيَاتُ حَقًّا فَمَا رَأَوُا وَصَالُوا وَ خَالُوْنِي عَلَى غَيْرِ مَرْصَدِ واقعی تمام نشانات خوب ظاہر ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے نہ دیکھا اور انہوں نے حملہ کیا اور مجھے سمجھا کہ میں کسی کمین گاہ کے بغیر ہی ہوں وَإِنِّي أَبَنْتُ لَهُمْ دَلَائِلَ مَقْصِدِى وَلَيْسَ لَهُمْ أَدْنَى الدَّلَائِلَ فِي الْيَدِ اور میں نے اپنے مقاصد کے جملہ دلائل ان پر روشن اور واضح کر دیئے ہیں لیکن ان کے ہاتھ میں تو ادنی دلیل بھی نہیں۔وَقَدِ اسْتَتَرَوْا كَالطَّيْرِ فِي وُكَنَاتِهَا لِمَا عَجَزُوا مِنْ قِبَلِ عَشْبٍ مُحَدَّدِ جب وہ تیز کی ہوئی تلوار کا سامنا کرنے سے عاجز آگئے تو وہ پرندوں کی طرح اپنے گھونسلوں میں دبک کر چھپ گئے۔قَاوَمُوْنِي فِي مُصَافٍ وَ مَا اهْتَدَوْا فَقُلْنَا احْسَنُوا لَا خَوْفَ مِنْكُمْ لِمُهْتَدِى فَمَا پس وہ کسی میدان میں بھی میرے مدمقابل نہ آئے اور نہ ہی ہدایت پائی پس ہم نے کہا دفع ہو جاؤ تم سے ایک ہدایت یا فتہ کوکوئی خوف نہیں وَ كَيْفَ أُعَالِجُ قَلْبَ وَجْهِ مُسَوَّدٍ غَبِيّ شَقِي فِي الْبَطَالَةِ مُفْسِدِ میں ” بطالہ میں رہنے والے روسیاہ نجمی بد بخت اور فسادی کے دل کا علاج کیسے کر سکتا ہوں۔وَيَعْلُوْنَ دِعْصَ الرَّمْلِ هَرُبًا وَكُلُّهُمْ كَرَبُرَبِ ثَوْرِ الْوَحْشِ يَخْشَونَ جَدْجَدِي اور وہ بھاگتے ہوئے ریت کے بھر بھرے ٹیلوں پر اس طرح چڑھتے ہیں جیسے جنگی بیلوں کے ریوڑ سخت زمین سے ڈرتے ہیں۔