القصائد الاحمدیہ — Page 239
۲۳۹ قَدْ كَفَّرُوْا مَنْ قَالَ إِنِّى مُسْلِمٌ لِمَقَالَةِ ابْنِ بَطَالَةٍ وَّ عُوَاءِ انہوں نے اس شخص کو کافر قرار دیا جوکہتا ہےکہ میں مسلمان ہوں۔ان کی یہ بات (شیخ ) بٹالوی کے قول اور اس کے چیخنے چلانے کی وجہ سے ہے۔خَوْفَ الْمُهَيْمِنِ مَا أَرَى فِي قَلْبِهِمُ فَارَتْ عُيُونُ تَمَرُّدٍ وَّابَاءِ میں ان کے دلوں میں خدائے مھیمن کا خوف نہیں دیکھتا بلکہ ان کے سرکشی اور انکار کے چشموں نے جوش مارا ہے۔قَدْ كُنتُ أمُلُ أَنَّهُمْ يَخْشَوْنَهُ فَالْيَوْمَ قَدْ مَالُوْا إِلَى الْأَهْوَاءِ میں امید کرتا تھا کہ وہ اس سے ڈریں گے پر آج تو وہ حرص و ہوا کی طرف جھک گئے ہیں۔نَضُّوا الرِّيَابَ ثِيَابَ تَقْوى كُلُّهُمْ مَابَقِيَ الأَلِبْسَةُ الْإِغْوَاءِ ان سب نے تقوی کے جامے اتار پھینکے اور ان پر بہکانے کے لباس کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔هَلْ مِنْ عَفِيْفِ زَاهِدٍ فِي حِزْبِهِمْ أَوْصَالِحٍ يَخْشَى زَمَانَ جَزَاءِ کیا ان کے گروہ میں کوئی پر ہیز گار اور زاہد باقی ہے؟ یا ایسا صالح جو یوم جزاء سے ڈرتا ہو؟ وَاللَّهِ مَا أَدْرِى تَقِيًّا خَائِفًا فِى فِرْقَةٍ قَامُوا لِهَدْمِ بِنَائِي خدا کی قسم ! میں نہیں پاتا کوئی ڈرنے والا پر ہیز گار اس گروہ میں جو میری عمارت کو ڈھانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔مَا إِنْ أَرَى غَيْرَ الْعَمَائِمِ وَاللُّحَى اَوْأَنُفًا زَاغَتُ مِنَ الْخُيَلَاءِ میں پگڑیوں اور داڑھیوں یا ایسے ناکوں کے سوا جو تکبر سے ٹیڑھے ہو گئے ہیں اور کچھ نہیں دیکھتا۔لَا ضَيْرَ اِنْ رَدُّوا كَلَامِي نَخْوَةٌ فَسَيَنْجَعَنُ فِي الْخَرِينَ نِدَائِي کچھ مضائقہ نہیں اگر انہوں نے میرے کلام کو تکبر سے رڈ کر دیا ہے پس عنقریب دوسروں میں میری آواز ضرور اثر انداز ہوکر رہے گی۔لَا تَنْظُرَنْ عَجَبًا إِلَى إِفْتَاءِ هِمْ عُسٌ تَلَا غُسَّا بِنَقْعِ عَمَاءِ ان کے فتووں کو تعجب سے نہ دیکھ۔ایک کمینہ اندھے پن کے غبار کی وجہ سے (دوسرے) کمینے کی پیروی کر رہا ہے۔قَدْ صَارَ شَيْطَانٌ رَّحِيمٌ حِبَّهُمْ يُمْسِى وَيُضْحِي بَيْنَهُمْ لِلقَاءِ شیطان رجیم ان کا محبوب بن گیا ہے وہ ان کے درمیان ملاقات کے لئے صبح شام آتا ہے۔